Home / میزائل پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعظم

میزائل پروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعظم

Pakistan reaction on US concerns on missile program

ویب ڈیسک ۔۔ میزائل پروگرام میراہےنہ کسی سیاسی جماعت کا،یہ کروڑوں پاکستانیوں کی امانت ہے،اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نےپاکستان کےمیزائل پروگرام پرامریکی پابندیوں کوبےبنیاداوربلاجوازقراردیتےہوئےمستردکردیا۔

وزیراعظم نےامریکی پابندیوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو پابندیاں عائد کی ہیں اس کا کوئی جواز نہیں۔ پاکستان کےمیزائل پروگرام کامقصدکسی کےخلاف جارحیت نہیں بلکہ پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ کرنا ہے یعنی اگر پاکستان کے خلاف خدانخواستہ کوئی کارروائی ہوتی ہے تو ہم اس کا دفاع کرسکیں۔

شہباز شریف نے کہادفتر خارجہ نے اس معاملے پر بھرپور جواب دیا ہے مگر ایک بات طے ہے کہ یہ پروگرام نہ میرا نہ کسی پارٹی کا یہ 24 کروڑ عوام کا پروگرام ہے جو انہیں بہت عزیز ہےاس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااوراس معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …