Home / چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اورتصاویر منظرِ عام پر

چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اورتصاویر منظرِ عام پر

China’s 6th generation plane

ویب ڈیسک ۔۔ چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔ یہ طیارہ غیر روایتی ڈیزائن کا حامل ہے۔ سوشل میڈیا پرگردش کرنےوالی ویڈیوزمیں اس منفردطیارےکوپروازکرتےہوئےدکھایا گیاجبکہ اس کےہمراہ چینی جے20 اسٹیلتھ طیارہ بھی پروازکرتادکھائی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ طیارہ ممکنہ طور پر چین کا سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ ہو سکتا ہے،جس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے۔ بھارتی میڈیاکےمطابق اس طیارےکوریڈارپرپکڑنا تقریباً ناممکن ہو گا۔

بھارتی میڈیا میں اس طیارےکےبارےمیں تشویش کااظہارکرتےہوئےکہا گیاکہ اگر یہ طیارہ چین کی فضائیہ میں شامل ہوتا ہے، تو یہ بھارت کیلئےبڑاخطرہ ثابت ہوگا۔

غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق، اس طیارے نے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سےتجرباتی پروازکیلئے اڑان بھری۔ تاہم، اس طیارےکی شناخت کےحوالےسےابھی تک کوئی حتمی معلومات دستیاب نہیں۔ ماہرین کا گمان ہےکہ یہ طیارہ چین کے نئے سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ یاففتھ جنریشن بمبارطیارےمیں سےکوئی ایک ہوسکتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …