Home / گیس بحران مزیدسنگین: شہریوں کےچولہےٹھنڈے،دماغ گرم

گیس بحران مزیدسنگین: شہریوں کےچولہےٹھنڈے،دماغ گرم

Sui Gas crisis looms large in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس کی قلت پاکستانیوں کیلئےمعمول کی بات بن چکی ہےلیکن رواں موسم سرمامیں گیس بحران گزشتہ سالوں کےبرعکس کہیں زیادہ سنگین ہونےکاخدشہ ہے۔ اوپرسےوزیرتوانائی حماداظہرکےاس بیان نےکہ گیس صرف کھانےکےاوقات میں فراہم کی جائےگی،جلتی پرتیل کاکام کیاہے۔

قومی اردواخبارمیں شائع رپورٹ کےمطابق رواں ماہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں 83اورجنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔نومبرسمیت دسمبراورجنوری میں پوری صلاحیت 1200ایم ایم سی ایف ڈی پرایل این جی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی۔ پوری صلاحیت پر ایل این جی کی فراہمی فروری 2022 میں جاکر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سردیوں کیلئےگیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت رواں ماہ نومبر کےمقابلےدسمبر میں 83اورجنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 19ایم سی ایف ڈی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تاہم دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں ایل این جی کی فراہمی میں 64ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوگا

سیمنٹ سیکٹرکیلئےحکومت کابڑاعلان

رپورٹ میں ذرائع کےحوالےسےبتایاگیاہےکہ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے جاتے تو دسمبر اور جنوری میں پوری صلاحیت پر ایل این جی کی فراہمی سے گیس بحران میں کمی آسکتی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 969،دسمبر 886اورجنوری میں ایل این جی کی فراہمی کا تخمینہ 950 ایم ایم سی ایف ڈی لگایا گیا ہے جبکہ فروری 2022 میں جاکر پوری صلاحیت 1200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی فراہمی ہوسکے گی۔

رواں ماہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قلت کا تخمینہ 444،دسمبر717،جنوری 961 اورفروری میں گیس کی قلت کا تخمینہ 613 ایم ایم سی ایف ڈی لگایا گیا ہے۔

مانیٹری پالیسی: سٹیٹ بنک کےجارحانہ طرزعمل کااشارہ

سردی بڑھنے سے سوئی ناردرن سسٹم میں گیس کی طلب 1900ملین کیوبک فٹ ہو گئی، گیس کی قلت ایل این جی کے ذریعے پوری ہو رہی ہے،دسمبرکےوسط میں گیس کاشدید بحران پیدا ہو گا،انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہےکہ پنجاب میں گیس قلت ہوئی تو پہلے سی این جی اورجنرل انڈسڑی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

دوسرے مرحلے میں برآمدی صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ہو گی، گھریلوصارفین کو ہرحال میں گیس سپلائی ہو گی،گیس قلت کی وجہ سے نئےگھریلو کنکشن بند کردئیےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR presser

انتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی:ترجمان پاک فوج

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ نومئی والےانتشاری ٹولےسےکوئی بات نہیں ہوگی۔ نومئی کرنےاورکروانےوالوں کوسزادیناپڑےگی۔ ترجمان پاک فوج …