Home / رنگارنگ لکس اسٹائل ایوارڈزآن ائرجانےکوتیار

رنگارنگ لکس اسٹائل ایوارڈزآن ائرجانےکوتیار

20th Lux Style Awards Ceremony

ویب ڈیسک ۔۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کےسب سےبڑےاورمعتبرترین لکس اسٹائل ایوارڈکی 20ویں رنگارنگ تقریب کل بروزاتواررات 9بجےجیوانٹرٹینمنٹ سےنشرکی جائےگی۔

لکس اسٹائل ایوارڈگزشتہ ماہ کراچی میں منعقدہوئےجس میں ٹی وی،انٹرٹیمنٹ،موسیقی،فیشن اورفنون لطیفہ کےدیگرشعبوں سےتعلق رکھنےوالےٹیلنٹڈافرادکی بھرپورحوصلہ افزائی کی گئی۔

ایوارڈشومیں فریدہ خانم کوان کی شاندارخدمات پرخصوصی خراج تحسین پیش کیاگیا۔ بلال مقصودکی پروڈکشن میں تیارکردہ مزاحیہ خاکوں نےحاضرین کوخوب ہنسایا۔

ریشم ، میرا، ماہرہ خان اورمہوش حیات سمیت کئی اداکاروں نےاپنی بھرپورپرفارمنس سےخوب دادوصول کی۔

شگفتہ اعجازکوپی ٹی وی آڈیشن میں کیوں فیل کیاگیا؟

اس سال بھی یونی لیورکی جانب سےلکس اسٹائل ایوارڈکے20ویں جشن کیلئےخصوصی نغمہ تیارکیاگیاجسےعاصم اظہراورآئمہ بیگ سمیت دیگرفنکاروں نےملکرپیش کیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈکامیلہ کس نےلوٹا ، کس نےسب سےزیادہ ایوارڈحاصل کئے،کس کی پرفارمنس شانداررہی ؟ اس سوالوں کاجواب جانناچاہتےہیں توکل رات نوبجےتک انتظارکرناہوگا۔

پاکستانی نژادٹاپ امریکی آئی ٹی ٹائیکون جنسی درندہ نکلا

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …