Home / شرح سودمیں اضافہ معیشت کوکیسےتباہ کرےگا؟مفتاح اسماعیل کےہوشرباانکشافات

شرح سودمیں اضافہ معیشت کوکیسےتباہ کرےگا؟مفتاح اسماعیل کےہوشرباانکشافات

Miftah Ismael Criticize increase in interest rate

ویب ڈیسک ۔۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےشرح سودمیں حالیہ اضافے کوملکی معیشت کیلئےپھانسی کاپھنداقراردےدیا۔

سٹیٹ بنک کی جانب سےشرح سودمیں ڈیڑھ فیصداضافےپرردعمل ظاہرکرتےہوئےمفتاح اسماعیل کاکہناتھاکہ اس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں کمی ہوگی بلکہ حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ اس فیصلےکامہنگائی پربھی اثرنہیں پڑنےوالا۔ نجی شعبے کومزید مشکلات اورسست روی کا سامناکرناپڑےگا۔

اقتصادی امورکےماہرمفتاح اسماعیل کےمطابق شرح سودسواسات سے پونے9 فیصد کرنے سے حکومت کی سود کی ادائیگی میں 400 ارب سالانہ کامزید اضافہ ہو گا۔ مہنگائی اورروپے کی قدرمیں کمی روکنے کےلئے دوسال پہلے بھی یہ کام حکومت نے کیاتھالیکن نہ تومہنگائی رُکی،نہ روپےکی قدر میں کمی ہوئی،الٹامعیشت مزید کساد بازاری کی نذرہوگئی تھی۔

گیس بحران مزیدسنگیں،صنعتکاربھی چلااٹھے

رہنمان لیگ کامزیدکہناتھاکہ شرح سودمیں اس قدراضافہ کرکےملک میں لگی ہوئی مہنگائی کی آگ کوبجھاناممکن نہیں۔انہوں نے منتبہ کیاکہ اکتوبر میں تاریخ کاسب سےبلند 15ارب ڈالر سے زائد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہونےجارہا ہے۔ جب 75ارب ڈالر کی امپورٹ دکھائی دے رہی ہوں تو روپے کی گرتی ہوئی قدرکواٹھاناممکن نظر نہیں آتا۔

مانیٹری پالیسی: سٹیٹ بنک کےجارحانہ طرزعمل کااشارہ

،حکومت اپنے شاہی اخراجات کم کرے،درآمدی اور دیگر شعبہ جات کو سستی گیس دی جائے ،صنعت کاپہیہ چلائیں تاکہ ملک سے زیادہ سے زیادہ برآمد اور کم سے کم درآمد ہو،مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کرے ،پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے عوام اورمعیشت کو ریلیف دیاجائے۔ ریڈ ٹیپ میں کمی کرنا ہوگی پاکستان کی موجودہ مہنگائی شرح سود میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کا چیزوں کو مہنگا کرنا باالخصوص بجلی گیس اور پٹرول کو مہنگا کرنے کی وجہ سے ہے۔

سیمنٹ سیکٹرکیلئےحکومت کابڑاعلان

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …