Home / اداکارسلیم شیخ نےبیماری میں کیاسبق سیکھا؟

اداکارسلیم شیخ نےبیماری میں کیاسبق سیکھا؟

Actor Saleem Sheikh with family

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیلی وژن اورفلم کےمعروف اداکارسلیم شیخ نےحال ہی میں نجی ٹی وی کےپروگرام جی سرکارمیں اینکرنعمان اعجازکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےاپنی ذاتی زندگی کےحوالےسےکچھ دلچسپ اورسبق آموزباتیں شئیرکیں۔ آپ بھی سنئے۔

اداکارسلیم شیخ کاکہناتھاکہ وہ حال ہی میں ایک موذی بیماری سےصحت یاب ہوئےہیں جس پروہ اللہ پاک کاجتنابھی شکراداکریں کم ہے۔ بیماری کےدوران اپنےتجربات اورخیالات کوناظرین سےشئیرکرتےہوئےسلیم شیخ کاکہناتھاکہ اپنی بیماری کےدوران انہوں نےاللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی حقیقات کوجانا اوربہت کچھ سیکھا۔

سلیم شیخ کےمطابق ان کی بیماری کےدوران رمضان المبارک کامہینہ آگیااورڈاکٹرنےمجھےروزےرکھنےسےمنع کردیا۔ ماہ مبارک کےدوران جب افطارکاوقت ہوتااورمیزپرطرح طرح کےکھانےمیرےسامنےپڑےہوتے۔ ان کھانوں کومیں حسرت بھری نظروں سےدیکھ توسکتاتھالیکن کھانہیں سکتاتھا۔

اس وقت مجھےایک بہت بڑی بات سمجھ آئی جومیں نےاپنےبچوں کوبتائی ۔ میں نےاپنےبچوں کوکہاکہ یہ سب جومیزپررکھاہے، اللہ کی نعمتیں ہیں۔ اس میں سےکچھ اٹھاکرکھالوں تو یہ بہت بڑی نعمت ہےاوراگرنہیں کھاسکتاتویہ نعمت ہے۔

سلیم شیخ نےمزیدبتایاکہ اب وہ بیماری سےکافی حدتک صحت یاب ہوچکےہیں لیکن ان کاعلاج چل رہاہے۔

سلیم شیخ کی نجی زندگی

سلیم شیخ فلموں کےمعروف اداکارجاویدشیخ کےچھوٹےبھائی ہیں۔ ان کی 1996میں لاہورسےتعلق رکھنےوالی نوشین سےمحبت کی شادی ہوئی۔ ان کی تین بیٹیاں انمتاسلیم ، نمائشہ سلیم اورسلیناسلیم ہیں۔ ٹی وی کےمعروف اداکاربہروزسبزواری ان کےبہنوئی ہیں۔

سلیم شیخ 15مارچ1967میں راولپنڈی میں پیداہوئے۔ انہوں نے90کی دہائی میں پاکستانی ڈراموں میں قدم رکھا۔ 1989میں انہوں نےشعیب منصورکی ڈائریکشن میں آئی ایس پی آرکےمشہورڈرامےسنہرےدن میں کام کیا،جس سےانہیں ملک بھرمیں بےپناہ شہرت ملی۔ سنہرےدن میں سلیم شیخ نےایک لاابالی اورشرارتی لڑکےکاکرداراداکیاجوفوج میں کمیشن حاصل کرتااورپھرکاکول اکیڈمی میں اس کی زندگی کاایک نیاباب شروع ہوتاہےاوروہ لاابالی اورشرارتی لڑکابہت ذمہ دارانسان بن جاتاہے۔

سنہرےدن کےحوالےسےسلیم شیخ نےایک بارکسی پروگرام میں بتایاکہ جب وہ سنہرےدن کررہےتھےتوانہیں بہت لمباسفرکرکےکاکول اورپھرکاکول سےواپس اسلام آبادآناپڑتاتھا۔ وہ بہت تھک جاتےتھے۔ ایک دن شعیب منصورنےانہیں کہاکہ جب یہ ڈرامہ آن ائرجائےگاتوپوراملک تمہیں جانےگا۔

سلیم شیخ کےڈراموں کی فہرست
2011/2012/2013میں پی ٹی وی ہوم پر انوکھا لاڈلا، 2016 میں جیو ٹی وی پر بابل کا انگنا، 1998 میں پی ٹی وی ہوم پر کاجل گھر، 2016 میں ہم ٹی وی پر لاج (ٹی وی سیریز)، 2015-16 میں ہم ٹی وی پر مان، 2006میں جیوٹی وی پرمکان ، 1998 میں پی ٹی وی ہوم پر پراندا، 2002 میں پنکھ، 1976 میں پی ٹی وی ہوم پر شمع، 1989میں پی ٹی وی ہوم پر سنہرے دن اور 2015-16 میں ہم ٹی وی پر تیرےبغیر۔

سلیم شیخ کی فلمیں

2008میں کھلے آسمان کے نیچے، 2002 میں یہ دل آپ کا ہوا، 1999 میں ایک اور محبت کی کہانی، 1998 میں کہاں پیار نہ ہوجائے، 1997 میں یس باس، 1997 میں سنگم، 1996 میں چیف صاحب، ۔قسم 1993اورمحبت کے سوداگر1992۔ دنیادس نمبری 1993

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …