Home / کوروناسےانتہائی متاثرہ24پاکستانی اضلاع

کوروناسےانتہائی متاثرہ24پاکستانی اضلاع

24 most affected corona districts of Pakistan

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کوروناکےبڑھتےکیسزکوروکنےکیلئےوفاقی حکومت نےپنجاب اورخیبرپختونخواکے24اضلاع میں خصوصی پابندیاں نافذکردی ہیں ۔ ان پابندیوں پرآج یعنی 4ستمبرسے12ستمبرتک سختی سےعملدرآمدکرایاجائےگا۔

متاثرہ اضلاع میں عائداضافی پابندیاں

کوروناسےمتاثرہ 24انتہائی متاثرہ اضلاع میں اضافی پابندیوں کے تحت تعلیمی شعبے کی مکمل بندش ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی،انڈور جم،ان ڈور اورآوٴٹ ڈور تمام تقریبات مقررہ تاریخ تک بندرہیں گی۔ شادی کی تقریبات کی اجازت صرف آوٴٹ ڈور اور تین سو افراد کی تعداد تک محدودرہےگی۔

یادرہےکہ شادی کی تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈافرادہی شرکت کرسکیں گے۔

تعلیمی ادارےبندتاہم شیڈول امتحانات سخت ایس اوپیز کے تحت لینے کی اجازت ہوگی۔

متاثرہ اضلاع

اضافی پابندیوں کا نفاذ اسلام آباد سمیت پنجاب کے اضلاع لاہور،راولپنڈی سرگودھا ، خوشاب، میانوالی ، رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد ، بھکر ، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ، بہاولپور ،سیالکوٹ ، شیخوپورہ،خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، ہری پور ، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات اور ایبٹ آباد میں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Medicine hone delivery in punjab

پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں دولاکھ مریضوں کومفت ادویات گھرپرملیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں فری …