Home / منی ہائیسٹ : آخری سیزن ریلیزہوگیا۔

منی ہائیسٹ : آخری سیزن ریلیزہوگیا۔

Money Heist Season-5

لاہور: (ویب ڈیسک) منی ہائسٹ کےدیوانےہوجائیں تیار ۔ دنیاکےسب سےچالاک مجرم کےزبردست اورناقابل شکست منصوبوں پرمنبی کرائم ، ڈرامہ اورتھرل سےبھرپورسیریزکاآخری پارٹ یعنی سیزن فائیوریلیزہوگیا۔ اس سیزن میں پروفیسرایک بارپھراپنی شاطرانہ چالوں کےذریعےاپنےساتھیوں کوبچاتےدکھائی دیں گے۔

گزشتہ سال سخت لاک ڈاءون نےجہاں لوگوں کوگھروں تک محدودکردیاوہیں ایک اچھی بات یہ ہوئی کہ اپنےاپنےگھروں میں بندلاکھوں لوگوں نے ٹوکیو، برلن، نیروبی، ریو، ماسکو، ڈینور، ہیلینسکی، اوسلو،اسٹاک ہوم اور لزبن کو نہ صرف اچھی طرح دیکھابلکہ ان کے فین بھی ہوگئے۔

اس میں شک نہیں منی ہائسٹ کےچوتھےسیزن میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال نےدیکھنےوالوں کواپنی سانسیں روکنےپرمجبورکردیااوروہ ہرلمحہ یہی سوچتےرہےکہ پروفیسراوراس کےساتھیوں کاکیابنےگا؟

آپ کوبتاتےچلیں کہ منی ہائسٹ کو نیٹ فلکس پرانگریزی سب ٹائٹل کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز کا اعزارحاصل ہے۔ گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونےوالےاس کےچوتھے پارٹ کورواں ماہ کےوسط تک 65 ملین لوگوں نےدیکھااوریہ ابھی بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔

منی ہیسٹ کےپانچویں اورآخری سیزن کاوالیم نمبر1آج جبکہ اس سیزن کادوسراوالیم 3دسمبرکوریلیزکیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …