Home / اوٹ پٹانگ سوالات ۔۔ ندایاسرمعصوم ہیں یاجاہل؟

اوٹ پٹانگ سوالات ۔۔ ندایاسرمعصوم ہیں یاجاہل؟

Nida Yasir Speaks on trolling

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پرمارننگ شوکی میزبان ندایاسرکےفارمولاون کارکےڈرائیورسےالٹےسیدھےسوالات اورپھرمزیدسوالات نےپاکستان سمیت دنیابھرمیں ان کامذاق بناکررکھ دیاہے۔

شومیں ہونےوالی گفتگوکامختصرکلپ اس وقت سوشل میڈیاپرنہ صرف وائرل ہےبلکہ ٹویٹرپرگزشتہ روزسےندایاسرکےنام سےٹاپ ٹرینڈبھی چل رہاہے۔

شومیں ندایاسرفارمولاون ریس کےڈرائیورسےسوال پوچھتی ہیں فارمولاون کارمیں کتنےلوگ سوارہوتےہیں ۔ جواب ملتاہےکہ فارمولاون کارمیں صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتاہےجوکہ اس کاڈرائیورہوتاہے۔

اس پرندایاسرنےاپنےدماغ کامزیداستعمال کرتےہوئےکہاکہ آپ نےشروعات ایک چھوٹی کارسےکی ہے؟

پھرجواب ملتاہےکہ میڈیم یہ فارمولاون ریسنگ کارہےاوراس میں ایک ہی بندہ ہوتاہے۔

ندایاسرنےایک مرتبہ پھراپنی دانشوری کےدریابہاتےہوئےپوچھاکہ اچھا،ابھی فارمولابنایاہےآپ نے،کیااس فارمولےکاتجربہ بھی کیا؟ آپ کاتجربہ کیسارہا؟

ندایاسرکےتابڑتوڑپوچھےجانےوالےحکیم لقمانہ ٹائپ سوالات کےبعدشومیں موجودمہمانوں کےتاثرات دیکھنےوالےتھے؟ تاہم نداکی لاعلمی کوبھانپتےہوئےایک مہمان نےسادہ ترین الفاظ میں وضاحت دیتےہوئےکہاکہ فارمولاون ایک ریسنگ کارہےجس میں صرف ایک ہی شخص بیٹھتاہے۔

اسی پربس نہیں ، ندانےایک اورسوال سےاپنےمہمانوں کوحیران کرتےہوئےپوچھاکہ فارمولاون کاراتنی ہی تیزچلتی ہےجتنی پٹرول والی کار؟

اس شوکےبعدندایاسرسوشل میڈیاصارفین کی شدیدتنقیدکی زدمیں ہیں۔ ہرکوئی ان پرطرح طرح کےتبصرےکررہاہے۔ ایک صارف نےلکھاکہ مارننگ شوکیلئےضروری ہےکہ دماغ کوالماری میں لٹکادیاجائے،تاکہ آپ کوجس موضوع کی بنیادی سمجھ بھی نہ ہوآپ اس پربھی پورےاعتمادسےبول سکیں۔۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …