پاکستان

جنرل باجوہ سےبدتمیزی کرنےوالاافغان شہری نکلا

man who abused Bajwa in france

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانیوں کوگزشتہ ہفتےکی وہ ویڈیوضروریادہوگی جس میں ایک نامعلوم شخص فرانس کےسیاحتی مقام آنسےمیں سابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کوان کی اہلیہ کےسامنےپشتوزبان میں گالیاں دیتاہواسنائی دیا۔ اس ویڈیوکےسوشل میڈیاپراپ لوڈہوتےہی ایک طوفان کھڑاہوگیا۔ گالیاں دینےوالےشخص کےبارےمیں طرح طرح کی باتیں ہونےلگیں۔ کوئی اسےپاکستانی توکوئی افغانی کہتارہالیکن ویڈیومیں نظرنہ آنےکےباعث اس کی شناخت ایک معمہ ہی بنی رہی۔ تاہم اب ایک ہفتےبعداس شخص کی اصل حقیقت سامنےآگئی ہے۔ معروف صحافی اوراینکرجاویدچودھری نےاپنےوی لاگ میں بتایاہےکہ ویڈیومیں گالیاں دینےوالےشخص کانام شاہدہےاوروہ افغان نیشنل ہے۔ شاہدننگرہارکارہنےوالاہےاورفرانس میں سیاسی پناہ لیکرمقیم ہے۔ یہ شخص فرانسیسی شہرٹولوزمیں مقیم ہےاورجاویدچودھری کےمطابق فرانس میں …

مزید پڑھیں »

بیواوں کیلئےبڑےریلیف کااعلان

HBFC loans

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےنئےمالی سال کےبجٹ میں مقروض بیواءوں کیلئے ایک زبردست ریلیف کااعلان کیاہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےجمعہ کےروزبجٹ تقریرکےدوران اعلان کیاکہ ایچ بی ایف سی کےمقروض افرادکی بیواوں کےذمہ 10لاکھ تک کےبقایاجات اب حکومت کےذمےہونگے،یعنی یہ بقایاجات اب حکومت پاکستان اداکرےگی۔ اسحاق ڈارنےاپنی تقریرمیں بتایاکہ ایسی ایک اسکیم 1999,2000میں سابق وزیراعظم نوازشریف نےشروع کی تھی جسےاب رواں مالی سال کےبجٹ میں ایچ بی ایف سی کی مقروض بیواوں کیلئےشروع کیاجارہاہے۔ شہریوں نےاسےبیواخواتین کیلئےبڑےریلیف کےمترادف قراردیاہے۔

مزید پڑھیں »

بجٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کیلئےکچھ خاص

overseas pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےخصوصی سہولیات کااعلان کیاگیاہے۔بجٹ تجاویزمیں کہاگیا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زرمبادلہ کااہم ترین ذریعہ ہیں اورترسیلات زرہماری برآمدات کے90 فیصد کے برابر ہیں۔اس لئےبجٹ تجاویزقانونی طریقے سے زرمبادلہ کو فروغ کے لیےخصوصی مراعات کااعلان کیاگیاہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ 2 فیصد فائنل ٹیکس ختم کرنےکی تجویزدی گئی۔سالانہ پچاس ہزارڈالرسےزائدزرمبادلہ بھیجنےوالوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈکااجرا کیا جا رہا ہے۔ڈائمنڈ کیٹگری رکھنےوالےبیرون ملک پاکستانیوں کودرج ذیل مراعات دی جائیں گی۔ ایک غیر ممنوعہ بور اسلحے کا لائسنس گریٹس پاسپورٹ (اس قسم کا پاسپورٹ …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کی امریکامیں لابنگ،پس پردہ کون؟

PTI US chapter

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف نےحال ہی میں امریکامیں کانگرس ارکان سےجوملاقاتیں کی ہیں اورانہیں پاکستان کےسیاسی معاملات میں مداخلت کیلئےکہاہے،اس سب کےپیچھےامریکامیں سرگرم بھارتی لابی کاکرداربھی سامنےآیاہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع عظیم ایم میاں کی خبرکےمطابق امریکامیں پی ٹی آئی کےبعض حامی امریکاارکان کانگرس سےملاقاتیں کرکےعمران خان اورتحریک انصاف کےحق میں بیانات دلوانےکی سرتوڑکوششوں میں مصروف ہیں ۔ پی ٹی آئی کیلئےلابنگ کرنےوالوں میں پاک پیک نامی تنظیم ، سجادبرکی، پاکستانی نژادامریکی سیاستدان اورنائب صدرکمیلاہیرس کےسرگرم حامی ڈاکٹرآصف محمودسمیت دیگرلوگ شامل ہیں۔ اگرچہ اب تک 85کےقریب ارکان کانگرس کےبیانات حاصل کئےجاچکےہیں لیکن ان امریکی سیاستدانوں نےاپنےبیانات میں تحریک انصاف …

مزید پڑھیں »

برطانوی ورک ویزا۔۔اب بہت آسان

British season work visa for Pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی کےوہ طلبہ وطالبات جوسٹڈی ویزےپربرطانیہ جانےکےخواہشمندہیں،اس خبرکوایک بارضرورپڑھیں۔ اس حوالےسے24نیوزلندن سےبات کرتےہوئےبیرسٹرغلام مصطفیٰ کاکہناتھاکہ برطانیہ آنےکےخواہشمندطلبہ وطالبات یاتوبراہ راست اپنی یونیورسٹی سےرابطہ کریں یادوسری صورت میں اس یونیورسٹی کےپاکستان میں موجودنمائندےکےذریعےاپنی درخواست بھجوائیں۔ اس طرح طلبہ وطالبات کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سےبچ سکتےہیں۔ بیرسٹرغلام مصطفیٰ نےمزیدکہاکہ سٹڈی ویزابرطانیہ میں مستقل سیٹل ہونےکاویزانہیں، مطلب یہ کہ آپ سٹڈی ویزےپربرطانیہ آرہےہیں توآپ کوتعلیم مکمل کرکےواپس آناہوگا۔ برطانیہ کاسیزنل ورکرویزا بریگزٹ کےبعدحکومت نےپولٹری اورزراعت کی صنعت سےوابستہ لوگوں کیلئےیہ ویزامتعارف کروایاتھا۔ اس میں ایک پولٹری ورکرکا6ماہ کاویزاہے،یہ اکتوبرسےدسمبرکےدرمیان تک دیاجاتاہےاوراس میں پولٹری کی صنعت سےمتعلق کام کرناہوتاہے۔ …

مزید پڑھیں »

کراچی: اب گھربیٹھےشناختی کارڈبنےگا

Nadra biker service in karachi

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی والوں کیلئےخوشخبری ۔ نادراکاشہرقائدمیں بائیکرسروس شروع کرنےکافیصلہ۔ بائیکرسروس کےذریعےقومی شناختی کارڈکی تجدیداوردیگرسہولیات گھربیٹھےمہیاکی جائیں گی۔ قومی اخبارات میں شائع خبرکےمطابق بائیکرسروس کےذریعےشہریوں کوجوسہولیات ان کےگھرکی دہلیزپرمہیاکی جائیں گی ان میں انگوٹھوں کی تصدیق ، تصویراوردیگرمراحل شامل ہیں۔ اس کےبعدقومی شناختی کارڈپرنٹ ہونےپرشہریوں کوان کےگھرپرہی ڈلیورکیاجائےگا۔ یہاں یہ بات واضح رہےکہ بائیکرسروس کےذریعےشناختی کارڈبنانےوالوں کومعمول کی فیس کےمقابلےمیں 1200روپےاضافی بھی دیناہونگے۔ کراچی میں نادرابائیکرسروس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلےمیں خواتین بائیکرزکی خدمات بھِی حاصل کی جائیں گی۔ نادرابائیکرسروس کےذریعےبزرگ اورمعذورافرادخاص طورپرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔ کراچی سےپہلےاسلام آباداورراولپنڈی میں نادرابائیکرسروس کامیابی سےچل رہی ہے۔ …

مزید پڑھیں »

اورتبدیلی گلےپڑگئی — کتاب میں ہےکیا؟

saleem safi new book

ویب ڈیسک ۔۔ معروف صحافی ، اینکر پرسن ، کالم نگار سلیم صافی کی نئی کتاب’اور تبدیلی گلے پڑگئی۔۔۔‘شائع ہوگئی ہے۔ آزادکشمیرمیں ہونےوالےلٹریچرفیسٹول میں کتاب کی تقریب رونمائی منعقدہوئی۔ اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کاسیم پیچ ریلیشن شپ کب خراب ہوااورپھرختم ہوا۔ عمران خان نےامریکی سازش کا بیانیہ کیوں اپنایا ۔ کتاب میں 2018ء کے انتخابات سےپہلےکتاب کی مصنف سلیم صافی کی اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا تذکرہ بھی ہے۔ اس ملاقات میں جنرل صاحب نےکہاتھاکہ جب عمران خان کا ذکر آتا ہے تو صحافی بغض عمران …

مزید پڑھیں »

چھٹیوں میں سمرکیمپس کی چھٹی

summer camps banned

ویب ڈیسک ۔۔ والدین کادیرینہ مطالبہ منظورکرتےہوئےحکومت نےلاہور کے تمام نجی سکولوں کو اس سال سمر کیمپ لگانے اور امتحانات کے انعقاد سے روک دیاہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او پرویز اختر نے تحصیل اور مرکز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز)، 12 ڈپٹی ڈی ای اوزاور 50 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) شامل ہیں۔ پرویزاختر نے کہا کہ یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں گی اور رپورٹس پیش کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمانہ احکامات پرہرصورت عملدرآمد کیا جائے۔ …

مزید پڑھیں »

چلوچلوجاپان چلو ۔۔

pakistanis in japan

ویب ڈیسک ۔۔ جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتربیت کیلئےآنےوالےپاکستانیوں کی تعدادمیں پچھلے10ماہ کےدوران ریکارڈاضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔ جنگ اخبارمیں شائع خبرکےمطابق گزشتہ 10ماہ کےدوران جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتریبت کیلئے5ہزارپاکستانی رجسٹرہوئے۔ جاپان میں پاکستانی سفیرنےاس حوالےسےبات کرتےہوئےکہاہےکہ اگرہم پاکستان سےہنرمندافرادی قوت جاپان کوفراہم کرنےکاسلسلہ جاری رکھیں توجاپان میں پاکستانیوں کی تعدادکولاکھوں تک لےجایاجاسکتاہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ جاپان آنےوالےپاکستانیوں کیلئےبہت اچھاہوگااگرانہیں جاپانی زبان بھی آتی ہو۔ انہوں نےاس ضرورت پرزوردیاکہ پاکستان میں جاپانی زبان سکھانےوالےزیادہ سےزیادہ ادارےقائم کئےجانےچاہئیں۔ انہوں نےکہاکہ ایک درجن کےقریب تکنیکی شعبوں میں مہارت کےحامل افرادجاپان آسکتےہیں،ان شعبوں کی تفصیل اوورسیزپاکستانیوں کی وزارت کی ویب سائٹ پردیکھی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں »

خوشخبری: نادرادفاتراب پاسپورٹ بھی بنائیں گے ۔۔

passport counters at Nadra offices

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شہریوں کیلئےاب پاسپورٹ کاحصول اوربھی آسان ہونےجارہاہے۔ جی ہاں ۔۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک بھر کی 30 تحصیلوں میں اپنے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنےجارہی ۔ تاہم یہ بات پیش نظررہےکہ "پاسپورٹ کاؤنٹر” کی سہولت صرف ان تحصیلوں یا سب تحصیلوں میں فراہم کی جائے گی جہاں پاسپورٹ آفس نہیں۔ نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرزجن مختلف علاقوں میں قائم کیے جائیں گے ان میں لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہر، 2 کراچی ریجن، 6 ملتان، 2 سرگودھا، 4 کے پی اور 2 اسلام آبادکےچھوٹےشہر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ یاور حسین کہتےہیں …

مزید پڑھیں »