Home / چھٹیوں میں سمرکیمپس کی چھٹی

چھٹیوں میں سمرکیمپس کی چھٹی

summer camps banned

ویب ڈیسک ۔۔ والدین کادیرینہ مطالبہ منظورکرتےہوئےحکومت نےلاہور کے تمام نجی سکولوں کو اس سال سمر کیمپ لگانے اور امتحانات کے انعقاد سے روک دیاہے۔

لاہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او پرویز اختر نے تحصیل اور مرکز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں تین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز)، 12 ڈپٹی ڈی ای اوزاور 50 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) شامل ہیں۔

پرویزاختر نے کہا کہ یہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں گی اور رپورٹس پیش کریں گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمانہ احکامات پرہرصورت عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کے امتحانات کے انعقاد پر پابندی ہوگی اوریہ کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرویزاختر نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پرائیویٹ اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد نہ کرسکیں۔

انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سی ای او ایجوکیشن آفس کمپلینٹ سیل میں شکایت درج کرائیں۔ خبرکےمطابق اب تک یہ نہیں بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم کےان احکامات کی وجوہات کیاہیں۔

والدین کادیرینہ مطالبہ پوراہوا

واضح رہےکہ والدین ایک عرصےسےمطالبہ کررہےتھےکہ نجی اسکولوں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں سمرکیمپس لگانےسےروکاجائےکیونکہ سمرکیمپس کےنام پروالدین سےاچھےخاصےپیسےبٹورےجاتےتھےاوراس کےعلاوہ سمرکیمپس کےانعقادسےچھٹیوں کامقصدہی ختم ہوجاتاتھا۔ حکومت کےاس فیصلےسےوالدین نےسکھ کاسانس لیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …