ویب ڈیسک ۔۔ جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتربیت کیلئےآنےوالےپاکستانیوں کی تعدادمیں پچھلے10ماہ کےدوران ریکارڈاضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔
جنگ اخبارمیں شائع خبرکےمطابق گزشتہ 10ماہ کےدوران جاپان میں کاروبار،ملازمت اورتریبت کیلئے5ہزارپاکستانی رجسٹرہوئے۔ جاپان میں پاکستانی سفیرنےاس حوالےسےبات کرتےہوئےکہاہےکہ اگرہم پاکستان سےہنرمندافرادی قوت جاپان کوفراہم کرنےکاسلسلہ جاری رکھیں توجاپان میں پاکستانیوں کی تعدادکولاکھوں تک لےجایاجاسکتاہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ جاپان آنےوالےپاکستانیوں کیلئےبہت اچھاہوگااگرانہیں جاپانی زبان بھی آتی ہو۔ انہوں نےاس ضرورت پرزوردیاکہ پاکستان میں جاپانی زبان سکھانےوالےزیادہ سےزیادہ ادارےقائم کئےجانےچاہئیں۔
انہوں نےکہاکہ ایک درجن کےقریب تکنیکی شعبوں میں مہارت کےحامل افرادجاپان آسکتےہیں،ان شعبوں کی تفصیل اوورسیزپاکستانیوں کی وزارت کی ویب سائٹ پردیکھی جاسکتی ہے۔