Home / خوشخبری: نادرادفاتراب پاسپورٹ بھی بنائیں گے ۔۔

خوشخبری: نادرادفاتراب پاسپورٹ بھی بنائیں گے ۔۔

passport counters at Nadra offices

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شہریوں کیلئےاب پاسپورٹ کاحصول اوربھی آسان ہونےجارہاہے۔

جی ہاں ۔۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک بھر کی 30 تحصیلوں میں اپنے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کھولنےجارہی ۔ تاہم یہ بات پیش نظررہےکہ "پاسپورٹ کاؤنٹر” کی سہولت صرف ان تحصیلوں یا سب تحصیلوں میں فراہم کی جائے گی جہاں پاسپورٹ آفس نہیں۔

نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹرزجن مختلف علاقوں میں قائم کیے جائیں گے ان میں لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہر، 2 کراچی ریجن، 6 ملتان، 2 سرگودھا، 4 کے پی اور 2 اسلام آبادکےچھوٹےشہر شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ یاور حسین کہتےہیں نادرا میں ون ونڈو پاسپورٹ کاؤنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذریعے چلائے جائیں گے۔

فیس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ نادرا سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے فی پاسپورٹ وصول کرے گا۔یہ پاسپورٹ کاونٹرزکس تاریخ سےکام شروع کرینگے،اس حوالےسےکوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی لیکن توقع ہےکہ یہ جلدہی کام شروع کردینگے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …