Home / بجٹ میں مزیدکیامہنگاہونےوالاہے؟

بجٹ میں مزیدکیامہنگاہونےوالاہے؟

pakistan budget 2023-24

ویب ڈیسک ۔۔ اگلےمالی سال کےبجٹ کےبعدقوی امکان ہےکہ ملک میں درآمدشدہ لگژری آئٹمز(بشمول موبائل فون) مزیدمہنگی ہوجائیں گی۔

جنگ اخبارمیں شائع خبرکےمطابق آئندہ مالی سال 2023,24کےبجٹ میں امپورٹڈلگثری اشیاپرٹیکس بڑھانےکی تجویزپیش کی گئی ہےجس کےبعدقوی امکان ہےکہ یہ اشیامزیدمہنگی ہوجائیں گی،جن میں موبائل فون بھی شامل ہیں۔

اخبارنےایف بی آرذرائع کےحوالےسےخبرمیں بتایاہےکہ 100 ڈالر سےزائد مالیت کے موبائل پرڈیوٹی بڑھانےکی تجویزہے۔امپورٹڈ انرجی سیوربلب،فانوس اورایل ای ڈی مہنگی ہوجائےگی۔ امپورٹڈ الیکٹرانکس آئٹمزپرسیلزٹیکس 25 فیصد برقراررہےگا جبکہ امپورٹڈ میک اپ کے سامان لپ اسٹک، مسکارےاورفیس پاؤڈرپرسیلزٹیکس 25 فیصد برقراررہے گا۔

خبرکےمطابق بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈکےشوز ، خواتین کے امپورٹڈپرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اورلوشن پربھی سیلز ٹیکس 25 فیصدبرقرار رہے گا۔ذرائع کےحوالےسےمزیدبتایاگیاکہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈسن گلاسز، پرفیوم ، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحہ، برانڈڈ ہیڈ فون، آئی پوڈز، اسپیکرز،امپورٹڈ لگژری برتنوں، امپورٹڈ دروازے اور کھڑکیاں، باتھ فٹنگز، ٹائلز، سینیٹری ، امپورٹڈ کارپٹس اورغالیچے پرسیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصدپربرقراررکھی جائےگی ۔

گاڑیاں اوربھی مہنگی ہونےکاخطرہ

اس کے علاوہ امپورٹڈ انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز ، گاڑیوں، موسیقی کے امپورٹڈ آلات، امپورٹڈ بسکٹ، بیکری آئٹمز،امپورٹڈ چاکلیٹ اور کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار رہے گا۔

ایف بی آرذرائع کے مطابق لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے 55 ارب روپےاضافی آمدن متوقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …