Home / برطانوی ورک ویزا۔۔اب بہت آسان

برطانوی ورک ویزا۔۔اب بہت آسان

British season work visa for Pakistanis

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی کےوہ طلبہ وطالبات جوسٹڈی ویزےپربرطانیہ جانےکےخواہشمندہیں،اس خبرکوایک بارضرورپڑھیں۔

اس حوالےسے24نیوزلندن سےبات کرتےہوئےبیرسٹرغلام مصطفیٰ کاکہناتھاکہ برطانیہ آنےکےخواہشمندطلبہ وطالبات یاتوبراہ راست اپنی یونیورسٹی سےرابطہ کریں یادوسری صورت میں اس یونیورسٹی کےپاکستان میں موجودنمائندےکےذریعےاپنی درخواست بھجوائیں۔ اس طرح طلبہ وطالبات کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سےبچ سکتےہیں۔

بیرسٹرغلام مصطفیٰ نےمزیدکہاکہ سٹڈی ویزابرطانیہ میں مستقل سیٹل ہونےکاویزانہیں، مطلب یہ کہ آپ سٹڈی ویزےپربرطانیہ آرہےہیں توآپ کوتعلیم مکمل کرکےواپس آناہوگا۔

برطانیہ کاسیزنل ورکرویزا

بریگزٹ کےبعدحکومت نےپولٹری اورزراعت کی صنعت سےوابستہ لوگوں کیلئےیہ ویزامتعارف کروایاتھا۔ اس میں ایک پولٹری ورکرکا6ماہ کاویزاہے،یہ اکتوبرسےدسمبرکےدرمیان تک دیاجاتاہےاوراس میں پولٹری کی صنعت سےمتعلق کام کرناہوتاہے۔ اس کےعلاوہ سیزنل ویزاکی دوسری کیٹگری میں سٹرابری یاچیری وغیرہ اکٹھی کرنےکیلئےبھی ویزادیاجاتاہے۔ سیزنل ویزاکی مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لیکن اسےحاصل کرنےکیلئے آپ کےپاس 1270پاونڈکی سٹیٹمنٹ ہونی چاہیےاوریہ پیسےصرف ایک ماہ تک آپ کےاکاونٹ میں ہونےضروری ہیں۔ اس کےعلاوہ آپ نےجس زمینداریافارمرکیلئےکام کرنےآناہےاس کی طرف سےسپانسرشپ لیٹرہوناضروری ہے۔ چھ سےآٹھ ہفتےکےاندرہوم آفس یہ ویزادےدیتاہے۔

ایجنٹوں کےدھوکےمیں نہ آئیں

بیرسٹرغلام مصطفیٰ کاکہناتھاکہ سیزنل ویزاکیلئےپاکستان میں بیٹھےایجنٹس بہت جھوٹ بولتےہیں۔ یہ بات ذہن میں بٹھالیں کہ سیزنل ویزامیں توسیع نہیں ہوسکتی اوراس ویزےکی مدت ختم ہونےپرآپ کووطن واپس جاناہوگا۔ اس لئےاگرکوئی ایجنٹ آپ کواس حوالےسےسبزباغ دکھاتاہےتواس کےدھوکےمیں نہ آئیں۔

کیاوزٹ ویزاوالےحج کرسکیں گے؟اہم اعلان

پاکستانیوں کیلئےویزافری ممالک

کینیڈاکےفری سٹڈی سکالرشپس؛آئلٹس کےبغیر

کیاآئلٹس سےاستثنیٰ ممکن ہے؟

اس حوالےسےبیرسٹرغلام مصطفیٰ کاکہناتھاکہ وہ طلبہ وطالبات جن کےپاس پہلےسےانگلش لینگوئج کی ڈگریاں ہیں وہ آئلٹس سےاستثنیٰ کیلئےاپنی یونیورسٹی کودرخواست دےسکتےہیں۔ اس کےعلاوہ آئلٹس سےچھٹکارےکادوسراطریقہ ہےکہ آپ اپنی انگلش کی ڈگری کویوکےکی منظورشدہ کمپنیزکوبھجوائیں اوروہ اگرآپ کوآئلٹس سےاستثنیٰ کاسرٹیفکیٹ جاری کردیں۔ اس سرٹیفکیٹ کی بنیادپرآپ استثنیٰ کیلئےاپلائی کرسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …