ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف نےحال ہی میں امریکامیں کانگرس ارکان سےجوملاقاتیں کی ہیں اورانہیں پاکستان کےسیاسی معاملات میں مداخلت کیلئےکہاہے،اس سب کےپیچھےامریکامیں سرگرم بھارتی لابی کاکرداربھی سامنےآیاہے۔
روزنامہ جنگ میں شائع عظیم ایم میاں کی خبرکےمطابق امریکامیں پی ٹی آئی کےبعض حامی امریکاارکان کانگرس سےملاقاتیں کرکےعمران خان اورتحریک انصاف کےحق میں بیانات دلوانےکی سرتوڑکوششوں میں مصروف ہیں ۔
پی ٹی آئی کیلئےلابنگ کرنےوالوں میں پاک پیک نامی تنظیم ، سجادبرکی، پاکستانی نژادامریکی سیاستدان اورنائب صدرکمیلاہیرس کےسرگرم حامی ڈاکٹرآصف محمودسمیت دیگرلوگ شامل ہیں۔
اگرچہ اب تک 85کےقریب ارکان کانگرس کےبیانات حاصل کئےجاچکےہیں لیکن ان امریکی سیاستدانوں نےاپنےبیانات میں تحریک انصاف کےحق میں کم جبکہ انسانی حقوق کےحق میں زیادہ بیانات دئیےہیں۔