پاکستان

راناثنااللہ نےعدلیہ کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھادئیے

Rana Sanaullah newsconference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کےکان پرخارش بھی ہوتوسووموٹونوٹس لےلیاجاتاہے،ریلیف بنتاہویانہ بنتاہو،ریلیف دےدیاجاتاہے،عمران خان کی درخواست دائربعدمیں ہوتی ہےلیکن اسےسماعت کیلئےپہلےمقررکردیاجاتاہے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےنیوزکانفرنس کرتےہوئےکیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ہمارےکچھ کیسزمیں سووموٹوبنتاتھالیکن نہیں لیاگیاجبکہ عمران خان کےمعاملےمیں دوججزکےکہنےپرازخودنوٹس لےلیاگیا۔ عدلیہ سےعمران خان کواس طرح کی شفقت ملنےسےعدلیہ کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھ رہےہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف پانچ ماہ سے ٹانگ کو پلستر چڑھا ہوا ہے۔ چلا نہیں جاتا، 72 سال عمر ہوگئی ہے، معذور ہے، ہل نہیں سکتے، بیماریاں ہیں اور دوسری طرف ریلی بھی نکالنا چاہتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کاکہناتھاسسٹم میں ایسے …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ وارنٹ گرفتاری معطل

imran khan tosha khana case in IHC

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےبڑےریمارکس سامنےآگئے۔ چیف جسٹس عامرفاروق نےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست میں ریمارکس دیتےہوئےکہاصاف صاف کہہ دیاکہ فردجرم کیلئےعمران خان کوعدالت میں پیش ہوناپڑےگا۔ منگل کواپنی عدالت میں عمران خان کےوکلاکی جانب سےسیشن عدالت اسلام آبادکی جانب سےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےچیف جسٹس عامرفاروق کاکہناتھاکہ ناقابل ضمانت وارنٹ کامطلب جیل میں ڈالناتونہیں ہوتا؟ چیف جسٹس نےعمران خان کےوکیل سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ میرٹ پردیکھاجائےتوآپ کواس درخواست میں کچھ نہیں ملنا۔ انہوں نےمزیدکہاکہ آپ بتادیں کہ ملزم کوعدالت میں اورکس طرح سےبلایاجائے؟ آپ تھریٹس کی بات کرتےہیں توتھریٹس تومجھےبھی بہت …

مزید پڑھیں »

ثاقب نثارکی دھماکاخیزآڈیو؟

Saqib Nisar Audio

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف تحقیقاتی صحافی زاہدگشکوری نےاینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکےحوالےسےکچھ انتہائی اہم باتیں بتائی ہیں،جنہیں سننےکےبعدآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ صحافی زاہدگشکوری نےشاہزیب خانزادہ کوبتایاکہ ان کی جب ثاقب نثارسےبات ہوئی توثاقب نثار نےیہ انکشاف کیاکہ دوہفتےپہلےانہیں یعنی ثاقب نثارکوواٹس ایپ پررات 8بجےکےقریب عمران خان کےذاتی نمبرسےان کامیسج آیاکہ کیابات ہوسکتی ہے؟ جس پرثاقب نثارنےکہاکہ کیوں نہیں ۔۔ ثاقب نثاراورعمران خان کی فون پرتفصیل سےبات ہوئی۔ سب سےپہلےعمران خان نےثاقب نثارکی خیریت دریافت کی۔ گفتگوکےدوران عمران خان نےثاقب نثارسےکہاکہ بہت مشکل میں ہوں ، مجھ پربہت سےکیسزبن چکےہیں،میں …

مزید پڑھیں »

راناثنااللہ کےسنسنی خیزانکشافات

rana sanaullah in capital talk

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےمعروف صحافی حامدمیرکےپروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتےہوئےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کےبارےمیں انتہائی اہم اوردلچسپ بیانات دئیےہیں۔ آئیےمختصراًان کاجائزہ لیتےہیں۔ حامدمیرکےسوال پرکہ کیاحکومت عمران کوگرفتارکرناچاہتی ہے؟ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ یوں توعمران خان کےاوپربہت سےمقدمات ہیں لیکن بنیادی طورپرتین مقدمات قابل ذکرہیں۔ ایک فارن فنڈنگ کیس ، دوسراتوشہ خانہ کاکیس اورتیسراٹیریان وائٹ کاکیس ۔ یہ تین کیسزفیصلہ کرینگےکہ عمران خان معاملہ آگےکیسےچلےگا۔ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ عمران خان نےجوپانچ ماہ سےاپنی ٹانگ پرپلسترچڑھایاہواہے،اس کامقصدہی یہ ہےکہ کسی کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوناپڑے۔ کیونکہ جن اہم اورقابل ذکرکیسوں کاذکرکیاگیاہےان میں عمران خان اگرعدالتوں میں پیش ہوتےہیں …

مزید پڑھیں »

عمران خان مکمل صادق وامین نہیں،ثاقب نثار

saqib nisar interview with samar abbas

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارجوبہت عرصےسےمنظرعام سےغائب تھے،آج اچانک ان کےایک بیان نےسب کوسرپرائزکردیا۔ بابارحمتےنےنجی ٹی وی کےاینکرپرسن سےبات کرتےہوئےانکشاف کیاکہ انہوں نےعمران خان کومکمل صادق وامین قرارنہیں دیاتھابلکہ تین نقاط میں انہوں نےعمران خان کوصادق اورامین قراردیاتھا۔میرےفیصلےکوسیاسی رنگ دیاگیا۔ انہوں نےنام لئےبغیرنوازشریف پرطنزکی اورکہاکہ آج عدالتوں پرحملہ آورشخص کسی وقت ان کاپسندیدہ تھا،سوائےایک کےاسےہرکیس میں ریلیف ملاہے۔ صحافی نےثاقب نثارسےپوچھاکہ کیاپانامہ کیس میں نوازشریف کوسزادینےکیلئےجنرل فیض نےآپ پردباوڈالاتھا؟ جس پرانہوں نےجواب دیاکہ وہ کون ہوتاہےمجھ پردباوڈالنےوالا۔اس حوالےسےجنرل ریٹائرڈباجوہ سےبات کروں گا۔ ثاقب نثارکےبقول ماضی میں ملک کےفیصلےپیروں اورموکلوں کےکہنےپرہوتےرہے۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ پی کےایل …

مزید پڑھیں »

عمران خان پربڑی پابندی لگ گئی ۔۔

Pemra bans Imran Khan speeches on tv

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان نئی مشکل کاشکار۔۔ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےچیئرمین تحریک انصاف کی تقاریراوربیانات نشر کرنےپرپابندی عائدکردی۔ پیمرااعلامیے کے مطابق چینلزپرعمران خان کابیان اور گفتگو، ریکارڈڈ یا براہ راست نہیں چلایاجائےگا۔ پیمراکاحکمنامہ فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔ پیمرانوٹیفکیشن کےمطابق عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیادالزامات لگارہےہیں،ان کےبیانات سےنقص امن کاخطرہ ہے۔ وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو سےامن و امان کی صورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔ گزشتہ سال 21 اگست کوبھی پیمرا کی جانب سےعمران خان کی اسلام …

مزید پڑھیں »

عمران خان کہاں گئے؟اسلام آبادپولیس ناکام لوٹ گئی

police arrest Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں آج اسلام آبادپولیس ایس پی کی سربراہی میں عمران خان کوگرفتارکرنےزمان پارک پہنچی لیکن گرفتارکئےبغیرہی واپس چلی گئی ۔ پولیس نےالبتہ عدالتی نوٹس شبلی فرازکووصول کروایااوران سےیقین دہانی لی کی عمران خان مقررہ تاریخ پرعدالت میں پیش ہونگے۔ یادرہےکہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت کےبارباربلانےکےباوجودعمران خان کےپیش نہ ہونےپرعدالت نےان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت کےحکم پرعملدرآمدکیلئےاسلام آبادپولیس جب زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچی تووہاں پی ٹی آئی کےدرجنوں کارکنوں نےپولیس کی ٹیم کوحصارمیں لیکرروک لیااورشدیدنعرےبازی کی۔ خبروں کےمطابق پولیس کےایس پی عدالتی نوٹس وصول …

مزید پڑھیں »

عمران خان یکدم تبدیل ہونےلگے ۔۔

judicial commission on imran khan allegations

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوتےہی عمران خان میں بہت سی تبدیلیاں رونماہوتی دکھائی دےرہی ہیں۔ ایک بہت اہم اورقابل ذکرتبدیلی تویہ ہےکہ عمران خان کی ٹانگ پرپچھلےپانچ ماہ سےچڑھاپلستراترگیاہےاوراب انہوں نےالیکشن مہم کیلئےعملی میدان میں اترنےکافیصلہ کرلیاہے۔ دوسری تبدیلی ایک نہیں بلکہ بہت سی ہیں۔ پہلی تویہ کہ عمران خان نےاپنےتازہ ترین بیان میں کہاہےکہ وہ ملک کی بہتری کیلئےسب سےبات اورسمجھوتہ کرنےکوتیارہیں۔ حالانکہ پہلےوہ کہتےتھےکہ سب سےبات کرلوں گا”چوروں”سےبات نہیں کروں گا۔ پھرخان صاحب کہتےہیں کہ ملک کی خاطراپنےاوپرہونےوالےقاتلانہ حملےکوبھی معاف کرنےکوتیارہوں،پاکستان آج جہاں کھڑا ہے،سب کواکٹھا ہوناپڑےگا۔ اپنےویڈیوخطاب میں عمران خان نےکہاکہ ملک …

مزید پڑھیں »

حج 2023: پی آئی اےنےکرایوں کااعلان کردیا

Hajj 2023

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ائرلائن پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کےلیے کرایوں کا اعلان کردیاہے۔ ترجمان پی آئی اےکےمطابق پرائیوٹ اسکیم کےتحت حج کیلئےجانے والےعازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہےتاہم یہ کرایہ ساوتھ ریجن یعنی کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد کے عازمین کے لیےہوگا۔ نارتھ سیکٹریعنی لاہور،اسلام آباد،پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے …

مزید پڑھیں »

پنجاب اسمبلی کےالیکشن 30اپریل کو

Punjab Assembly elections

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےپنجاب اسمبلی کےانتخابات کیلئے30اپریل 2023 کی تاریخ کی منظوری دےدی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپنجاب میں الیکشن کیلئےاس تاریخ کوتجویزکرکےخط صدرکوارسال کیاگیاتھا،جس کےبعدصدرنےالیکشن کمیشن کی تجویزکردہ تاریخ پرپنجاب میں الیکشن کی منظوری دےدی۔ یادرہےکہ ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سےیہ حکم دیاگیاتھاکہ پنجاب میں صدرمملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سےالیکشن کی تاریخ کااعلان کریں گے۔ جبکہ خیبرپختونخواکیلئےیہ کہاگیاتھاکہ چونکہ وہاں اسمبلی کی تحلیل گورنرکی منظوری سےہوئی ہےاس لئےوہاں الیکشن کی تاریخ گورنردینگے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے فیصلے میں قراردیاتھاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات …

مزید پڑھیں »