Home / راناثنااللہ نےعدلیہ کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھادئیے

راناثنااللہ نےعدلیہ کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھادئیے

Rana Sanaullah newsconference

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کےکان پرخارش بھی ہوتوسووموٹونوٹس لےلیاجاتاہے،ریلیف بنتاہویانہ بنتاہو،ریلیف دےدیاجاتاہے،عمران خان کی درخواست دائربعدمیں ہوتی ہےلیکن اسےسماعت کیلئےپہلےمقررکردیاجاتاہے۔

ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےنیوزکانفرنس کرتےہوئےکیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ہمارےکچھ کیسزمیں سووموٹوبنتاتھالیکن نہیں لیاگیاجبکہ عمران خان کےمعاملےمیں دوججزکےکہنےپرازخودنوٹس لےلیاگیا۔

عدلیہ سےعمران خان کواس طرح کی شفقت ملنےسےعدلیہ کی غیرجانبداری پرسوالات اٹھ رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف پانچ ماہ سے ٹانگ کو پلستر چڑھا ہوا ہے۔ چلا نہیں جاتا، 72 سال عمر ہوگئی ہے، معذور ہے، ہل نہیں سکتے، بیماریاں ہیں اور دوسری طرف ریلی بھی نکالنا چاہتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کاکہناتھاسسٹم میں ایسے لوگ نہیں جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری سے روکا ہو لیکن ہرچیز کے پیچھے ایک حکمت عملی ہوتی ہے۔ یہی سمجھیں ابھی ہمیں یہی مقصود ہے۔ جب اسے پکڑنا مقصود ہوا پکڑا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …