Home / مریم نوازنےفیض حمیدکےکورٹ مارشل کامطالبہ کردیا

مریم نوازنےفیض حمیدکےکورٹ مارشل کامطالبہ کردیا

Maryam Nawaz

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ہرگزرتےدن کےساتھ مخالفین پرمریم نوازکی تنقیدمیں اوربھی شدت آتی جارہی ہے۔ ان تازہ ترین مطالبہ اس کی واضح مثال ہے۔

ایک ویب چینل کوانٹرویودیتےہوئےمریم نوازکاکہناتھاکہ اس ملک کی تباہی میں کرداراداکرنےکی پاداش میں جنرل ریٹائرڈفیض حمیدکاکورٹ مارشل کیاجاناچاہیے۔

مریم نوازکاکہناتھاکہ فیض حمیدنےہماری حکومت کےخلاف سازش اورعمران خان کی حکومت کوچلانےکیلئےکرداراداکیااورآج ملک جس تباہی کاشکارہےاس کےذمہ دارفیض حمید بھی ہیں، اس لئےان کاکورٹ مارشل ہوناچاہیے۔

مریم نوازنےسابق چیف جسٹس ثاقب نثارکوملک کاسب سےبڑامجرم قراردیا۔ مریم نوازکےمطابق ثاقب نثارانصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھے تھے مگر ایک کرنل اور ایک بریگیڈیئر ان کو ہدایات دیا کرتے تھے۔ جنرل فیض ان کو ہدایات دیتا تھا اور انہوں نے اس سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

مریم نوازنےکہاکہ جوبھی آئینی کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرے گا تو اس کے لیے قیمت چکانا ہوگی۔ سینئرنائب صدرن لیگ کاکہناتھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ ایسے کرداروں کو عبرت کا نشان بنائے بغیر یہ قوم ترقی نہیں کرسکتی اور نہ اس ملک کی سمت درست ہوسکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

قاضی فائزعیسیٰ کےبعدکون کون چیف جسٹس بنےگا؟

ویب ڈیسک ۔۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدسپریم کورٹ کے موجودہ …