Home / فیض حمیدکی مبینہ کرپشن،راناثنااللہ کےانکشاف پراینکرہکابکا

فیض حمیدکی مبینہ کرپشن،راناثنااللہ کےانکشاف پراینکرہکابکا

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈفیض حمیدکی کرپشن بارےسنسنی خیزانکشاف کیاہے۔

سماٹی وی کےپروگرام لائیوودندیم ملک میں اینکرپرسن کےایک سوال پرراناثنااللہ نےبتایاکہ حکومت فیض حمیدکی مبینہ کرپشن بارےتحقیقات کررہی ہے۔

اینکرکےاستفسارپرراناثنااللہ نےکہاکہ فیض حمیدکےبھائیوں کی کرپشن بارےتحقیقات چل رہی ہیں،بظاہرایسےلگتاہےکہ یہ سب فیض حمیدکےبھائیوں کےبس کی بات نہیں لگتی بلکہ ان معاملات میں فیض حمیدہی سرگرم تھے۔

ندیم ملک نےپھرپوچھاکہ کیاآپ ایک ہاوسنگ سوسائٹی کےمعاملات کی بات کررہےہیں ، جس پرراناثنااللہ نےکہاکہ آپ پتانہیں کس ہاوسنگ سوسائٹی کی بات کررہےہیں یہاں توبہت سی ہاوسنگ سوسائیٹیاں ہیں۔

راناثنااللہ کےاس جواب پراینکرکےہوش گم ہوگئےاوراس نےکہاکہ لگتاہےکہ آنےوالےپروگرام کسی اورموضوع نہیں بلکہ اسی موضوع پرہونگے۔

یہ بھی چیک کریں

Field Marshal Pakistan Syed Asim Munir on Eid

فوجی کیوں گھرسےدورعیدمناتےہیں؟ فیلڈمارشل نےبتادیا

ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیرنےعیدحسب روایت گھرسےدورسرحدوں پرتعینات وطن کےمحافظوں کےساتھ منائی ۔ …