Home / مسجدنبوی میں حیرت انگیزواقعہ

مسجدنبوی میں حیرت انگیزواقعہ

masjid-e-Nabvi heart attack incident

ویب ڈیسک ۔۔ مسجدنبوی جانااوروہاں روضہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرناہرمسلمان کاخواب ہوتاہے۔ ہرسال لاکھوں مسلمان عمرہ کی ادائیگی کےدوران مسجدنبوی پہنچ کراپنےدلوں کی تسکین کاسامان کرتےہیں۔

عمرہ کی ادائیگی کیلئےپاکستان سےجانےوالےایک زائرکےساتھ مسجدنبوی میں نمازکی ادائیگی کےدوران ایک ایساعجیب واقعہ پیش آیاکہ سننےوالےحیرت زدہ ہوکرسبحان اللہ کہنےپرمجبورہوجائیں ۔

پاکستان کے70سالہ بزرگ شہری کودوران عبادت دل کادورہ پڑااوران کےدل نےدھڑکنابندکردیا۔طبی امدادکیلئےفوری ایمبولینس کوبلایاگیا۔ ایمبولینس کےساتھ آنےوالےطبی عملےنےفرسٹ ایڈکےطورپربزرگ شہری کوالیکٹرک شاک دئیے۔

دل کےدورےکےبعدتقریباً10منٹ تک بزرگ شہری کادل ساکت رہااورطبی عملےکی کوششوں کےبعدبالاخربزرگ شہری کےدل نے10منٹ بعددوبارہ دھڑکناشروع کردیا۔

بعدازاں بزرگ شہری کومزیدطبی امدادکیلئےقریبی صحت مرکزلایاگیااورطبیعت میں بہتری آتےہی ڈسچارج کردیاگیا۔ خبروں کےمطابق طبعیت میں بہتری آتےہی بزرگ شہری دوبارہ مسجدنبوی پہنچےاوراپنی نمازاداکی۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …