Home / توشہ خانہ وارنٹ گرفتاری معطل

توشہ خانہ وارنٹ گرفتاری معطل

imran khan tosha khana case in IHC

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےبڑےریمارکس سامنےآگئے۔ چیف جسٹس عامرفاروق نےوارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست میں ریمارکس دیتےہوئےکہاصاف صاف کہہ دیاکہ فردجرم کیلئےعمران خان کوعدالت میں پیش ہوناپڑےگا۔

منگل کواپنی عدالت میں عمران خان کےوکلاکی جانب سےسیشن عدالت اسلام آبادکی جانب سےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےچیف جسٹس عامرفاروق کاکہناتھاکہ ناقابل ضمانت وارنٹ کامطلب جیل میں ڈالناتونہیں ہوتا؟

چیف جسٹس نےعمران خان کےوکیل سےمخاطب ہوتےہوئےکہاکہ میرٹ پردیکھاجائےتوآپ کواس درخواست میں کچھ نہیں ملنا۔ انہوں نےمزیدکہاکہ آپ بتادیں کہ ملزم کوعدالت میں اورکس طرح سےبلایاجائے؟ آپ تھریٹس کی بات کرتےہیں توتھریٹس تومجھےبھی بہت ہیں توکیامیں کام چھوڑدوں؟

مجھےآئی جی نےکہاکہ تمام ججزکوسکیورٹی تھریٹس ہیں ،توکیامیں پبلک کوخطرےمیں ڈال کرخودسکیورٹی لےلوں؟ جوکچھ اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی پرہوااسےبھی دیکھناپڑےگا۔

چیف جسٹس کاکہناتھاکہ ہم خودبھی اپنےلئےتھریٹس پیداکرتےہیں ۔ جب آپ دوہزاربندہ لیکرعدالت آئیں گےتوتھریٹس توپیداہونگے۔ کیاپتاکون بندہ کہاں سےآیا؟

بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتےہوئےعدالت نےعمران خان کو13مارچ کوتوشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہونےکاحکم سنادیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کےبعدسیشن عدالت نےبھی عمران خان کو13مارچ کوعدالت میں پیش ہونےکاحکم دےدیا،

یادرہےکہ توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت اسلام آبادنےآج بروزمنگل 7مارچ کوعمران کی عدالت میں پیشی کیلئےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …