Home / ثاقب نثارکی دھماکاخیزآڈیو؟

ثاقب نثارکی دھماکاخیزآڈیو؟

Saqib Nisar Audio

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ملک کےمعروف تحقیقاتی صحافی زاہدگشکوری نےاینکرپرسن شاہزیب خانزادہ کےپروگرام میں بات کرتےہوئےسابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکےحوالےسےکچھ انتہائی اہم باتیں بتائی ہیں،جنہیں سننےکےبعدآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

صحافی زاہدگشکوری نےشاہزیب خانزادہ کوبتایاکہ ان کی جب ثاقب نثارسےبات ہوئی توثاقب نثار نےیہ انکشاف کیاکہ دوہفتےپہلےانہیں یعنی ثاقب نثارکوواٹس ایپ پررات 8بجےکےقریب عمران خان کےذاتی نمبرسےان کامیسج آیاکہ کیابات ہوسکتی ہے؟ جس پرثاقب نثارنےکہاکہ کیوں نہیں ۔۔

ثاقب نثاراورعمران خان کی فون پرتفصیل سےبات ہوئی۔ سب سےپہلےعمران خان نےثاقب نثارکی خیریت دریافت کی۔ گفتگوکےدوران عمران خان نےثاقب نثارسےکہاکہ بہت مشکل میں ہوں ، مجھ پربہت سےکیسزبن چکےہیں،میں چاہتاہوں کہ آپ میری مدداوررہنمائی کریں۔

ثاقب نثارنےعمران خان کوکہاکہ میں اس معاملےمیں آپ کی مددنہیں کرسکتا۔ ثاقب نثارنےعمران خان کومشورہ دیاکہ آپ اداروں کوتنقیدکانشانہ نہ بنائیں۔ آپ اس طرح اداروں پرتنقیدکرینگےتومشکل میں پڑجائیں گے۔

ثاقب نثارکی دھماکاخیزویڈیو؟
ہم نیوزکےاینکرپرسن عادل شاہزیب نےشاہزیب خانزادہ کوبتایاکہ کچھ دنوں سےاسلام آبادمیں یہ افواہ گردش کررہی ہےکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی بہت دھماکہ خیزآڈیوریلیزہونےوالی ہے۔ انہی افواہوں کےدوران پھریہ خبربھی آگئی کہ ثاقب نثارکاواٹس ایپ ہیک ہوگیاہے۔

عادل شاہزیب کامزیدکہناتھاکہ ان کی جب سابق چیف جسٹس سےبات ہوئی تووہ گفتگوکےدوران دباو میں لگے۔ شایدانہیں کسی بات کاڈرہے۔ ان کی گفتگومیں پریشانی کاعنصرنمایاں تھا۔

یہ بھی چیک کریں

defence minister Khawaja Asif

پی ٹی آئی کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے: خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےبنیادی ڈی این اےمیں نقص ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ …