ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان نئی مشکل کاشکار۔۔ پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نےچیئرمین تحریک انصاف کی تقاریراوربیانات نشر کرنےپرپابندی عائدکردی۔
پیمرااعلامیے کے مطابق چینلزپرعمران خان کابیان اور گفتگو، ریکارڈڈ یا براہ راست نہیں چلایاجائےگا۔ پیمراکاحکمنامہ فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔
پیمرانوٹیفکیشن کےمطابق عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیادالزامات لگارہےہیں،ان کےبیانات سےنقص امن کاخطرہ ہے۔ وہ اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو سےامن و امان کی صورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔
گزشتہ سال 21 اگست کوبھی پیمرا کی جانب سےعمران خان کی اسلام آباد ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں 29 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نےپابندی کا پیمرا آرڈر معطل کردیا تھا۔