مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارجوبہت عرصےسےمنظرعام سےغائب تھے،آج اچانک ان کےایک بیان نےسب کوسرپرائزکردیا۔ بابارحمتےنےنجی ٹی وی کےاینکرپرسن سےبات کرتےہوئےانکشاف کیاکہ انہوں نےعمران خان کومکمل صادق وامین قرارنہیں دیاتھابلکہ تین نقاط میں انہوں نےعمران خان کوصادق اورامین قراردیاتھا۔میرےفیصلےکوسیاسی رنگ دیاگیا۔
انہوں نےنام لئےبغیرنوازشریف پرطنزکی اورکہاکہ آج عدالتوں پرحملہ آورشخص کسی وقت ان کاپسندیدہ تھا،سوائےایک کےاسےہرکیس میں ریلیف ملاہے۔
صحافی نےثاقب نثارسےپوچھاکہ کیاپانامہ کیس میں نوازشریف کوسزادینےکیلئےجنرل فیض نےآپ پردباوڈالاتھا؟ جس پرانہوں نےجواب دیاکہ وہ کون ہوتاہےمجھ پردباوڈالنےوالا۔اس حوالےسےجنرل ریٹائرڈباجوہ سےبات کروں گا۔
ثاقب نثارکےبقول ماضی میں ملک کےفیصلےپیروں اورموکلوں کےکہنےپرہوتےرہے۔ انہوں نےدعویٰ کیاکہ پی کےایل آئی کاسربراہ ایک پیرکےکہنےپرلگایاگیا۔ ان کاکہناتھاکہ پی کی ایل آئی کی فرانزک رپورٹ پڑھنےوالااپناسرپکڑلےگا۔
انہوں نےکہاکہ ۲۰۱۸میں بھی الیکشن روکنےکی کوشش کی گئی جسےناکام بنایا۔ طاقتورلوگ ملک کےفیصلےنہیں کرسکتے۔ ثاقب نثارنےعدلیہ میں عمران خان کیلئےلابنگ کرنےکی خبروں کی تردیدکی اورکہاکہ وہ کیوں ایساکرینگے،انہیں اپنےبچوں کےمستقبل کی فکرہے۔