ویب ڈیسک — ڈالرکے مقابلے روپے کی بے تحاشہ گراوٹ کے باعث پاکستان میں ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کیاگیاہے۔
اس باراٹلس ہونڈا نے قیمتوں میں کم سےکم اضافہ 25,000روپے کاکیا ہے۔
فوری طور پرنافذالعمل نئی ہونڈا موٹر سائیکل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
حالیہ پیداواری رکاوٹوں کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں کی فروخت اورمنافع ڈوب رہے ہیں۔ دوسری طرف، ہونڈا نے جنوری 2023 سےقیمتوں میں متعددبار اضافے کا اعلان کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کو قیمتوں میں اضافے کا بہانہ مل رہا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دیگر موٹر سائیکل بنانے والے جلد ہی ہونڈا کےہوبہوقیمتوں میں اضافہ کرینگے۔