Home / عمران خان کہاں گئے؟اسلام آبادپولیس ناکام لوٹ گئی

عمران خان کہاں گئے؟اسلام آبادپولیس ناکام لوٹ گئی

police arrest Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں آج اسلام آبادپولیس ایس پی کی سربراہی میں عمران خان کوگرفتارکرنےزمان پارک پہنچی لیکن گرفتارکئےبغیرہی واپس چلی گئی ۔ پولیس نےالبتہ عدالتی نوٹس شبلی فرازکووصول کروایااوران سےیقین دہانی لی کی عمران خان مقررہ تاریخ پرعدالت میں پیش ہونگے۔

یادرہےکہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت کےبارباربلانےکےباوجودعمران خان کےپیش نہ ہونےپرعدالت نےان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ عدالت کےحکم پرعملدرآمدکیلئےاسلام آبادپولیس جب زمان پارک لاہورمیں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچی تووہاں پی ٹی آئی کےدرجنوں کارکنوں نےپولیس کی ٹیم کوحصارمیں لیکرروک لیااورشدیدنعرےبازی کی۔

خبروں کےمطابق پولیس کےایس پی عدالتی نوٹس وصول کرانےگھرکےاندرگئےلیکن جس کمرےمیں وہ گئےوہاں عمران خان نہیں تھے،پولیس سےکہاگیاکہ عمران خان گھرپرنہیں۔ جس پرعدالتی نوٹس شبلی فرازکووصول کراکےپولیس ٹیم واپس چلی گئی۔

آئی جی اسلام آبادکااہم بیان

آئی جی اسلام آباداکبرناصرخان کااس دوران بیان سامنےآیاکہ پولیس عمران خان کوگرفتارکرنےگئی ہےاورگرفتارکرکےہی لوٹےگی۔ انہوں نےکارکنوں سےاپیل کی کی وہ گرفتاری میں رکاوٹ نہ بنےورنہ ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

تحریک انصاف کاردعمل

رہنماتحریک انصاف فوادچودھری کےمطابق حکومت ملک میں فسادپیداکرناچاہتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ عمران خان کی گرفتاری کاشدیدردعمل سامنےآئےگا۔

وزیرداخلہ راناثنااللہ کااہم بیان

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں جس دن حکومت نےعمران خان کوگرفتارکرنےکافیصلہ کیااس روزپی ٹی آئی کےبرگرزراستےمیں حائل نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …