ویب ڈیسک ۔۔ ٹیسلا،اسپیس ایکس کےبانی اورحال ہی میں سوشل میڈیاجائنٹ ٹوئٹرکوخریدنےوالےایلون مسک نےدنیاکےامیرترین افرادکی ریس میں ایک بارپھرسب کوپیچھےچھوڑدیا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق نومبر2021 سے دسمبر2022 کے دوران ایلون مسک کی دولت میں 165ارب ڈالر کی کمی ہوئی جسےکسی بھی شخص کیلئےذاتی دولت کی مدمیں سب سے بڑا نقصان قراردیاگیا۔
اس قدربھاری نقصان کے بعدایلون مسک دنیاکےامیرترین انسان نہ رہےاوریہ اعزازان سےمعروف لگژری گروپ ایل یوایم ایچ لگژری گروپ کےمالک فرانس کےرینالٹ خاندان نےچھین لیا۔
لیکن ہمت نہ ہارتےہوئےایلون مسک نےمحض چندہی ہفتوں کےاندرعروج سے زوال اور زوال سے دوبارہ عروج پانے کی کہاوت کوسچ ثابت کردیا۔
بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیاہے،جس کے کہ بعد ایلون مسک کی دولت کا حجم 187 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائدہوگیاجب کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی دولت کاتخمینہ 184 ارب ڈالرلگایاگیاہے۔
گزشتہ برس ایلون مسک کی دولت کا تخمینہ 300 ارب ڈالرسے زائد لگایا گیا تھا جوکہ موجودہ دولت سےکم و بیش 120 ارب ڈالرزائدہے۔