ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوتےہی عمران خان میں بہت سی تبدیلیاں رونماہوتی دکھائی دےرہی ہیں۔
ایک بہت اہم اورقابل ذکرتبدیلی تویہ ہےکہ عمران خان کی ٹانگ پرپچھلےپانچ ماہ سےچڑھاپلستراترگیاہےاوراب انہوں نےالیکشن مہم کیلئےعملی میدان میں اترنےکافیصلہ کرلیاہے۔
دوسری تبدیلی ایک نہیں بلکہ بہت سی ہیں۔
پہلی تویہ کہ عمران خان نےاپنےتازہ ترین بیان میں کہاہےکہ وہ ملک کی بہتری کیلئےسب سےبات اورسمجھوتہ کرنےکوتیارہیں۔ حالانکہ پہلےوہ کہتےتھےکہ سب سےبات کرلوں گا”چوروں”سےبات نہیں کروں گا۔
پھرخان صاحب کہتےہیں کہ ملک کی خاطراپنےاوپرہونےوالےقاتلانہ حملےکوبھی معاف کرنےکوتیارہوں،پاکستان آج جہاں کھڑا ہے،سب کواکٹھا ہوناپڑےگا۔
اپنےویڈیوخطاب میں عمران خان نےکہاکہ ملک میں سرمایہ کاری لانےکیلئےعدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ان کےاس بیان سےظاہرہوتاہےکہ وہ اگردوبارہ حکومت میں آئےتوعدلیہ کی موجودہ ہیت کوتبدیل کردینگے۔
عمران خان کاکہناتھاکہ سب کو متحد ہوکراس کا مقابلہ کرنا ہوگا،سب کو قرض اتارنےاورملک کو مسائل سے نکالنے کیلیے قربانی دینی ہوگی۔، سرکارپربوجھ بننےوالےمحکموں کوختم کرناہوگا۔
شارٹ کٹ سے کام نہیں چلے گا، اب تاریخی اقدامات اٹھانے ہوں گے،ملک کے مسائل کینسرکی طرح ہیں جس کا علاج ڈسپرین سےنہیں ہوسکتا۔