ویب ڈیسک ۔۔ قومی ائرلائن پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کےلیے کرایوں کا اعلان کردیاہے۔
ترجمان پی آئی اےکےمطابق پرائیوٹ اسکیم کےتحت حج کیلئےجانے والےعازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہےتاہم یہ کرایہ ساوتھ ریجن یعنی کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد کے عازمین کے لیےہوگا۔
نارتھ سیکٹریعنی لاہور،اسلام آباد،پشاور، ملتان اور دیگر شہروں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔ تاہم ممکنہ طورپرسرکاری اسکیم کےتحت حج کاخرچ 10لاکھ سےکچھ زیادہ ہونےکاامکان ہے۔
قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی،اس دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کوحجازمقدس پہنچایاجائےگا۔تقریبا 44ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اورباقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائنز کے ذریعے سفرحجازکرینگے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےوزیرمذہبی امورسےملاقات میں یقین دہانی کرائی ہےکہ مشکل معاشی حالات کےباوجودحجاج کیلئےزیرمبادلہ کابندوبست کیاجائےگا۔
حجاج کیلئےاہم اعلان
حکومت کےمطابق جوحاجی ڈالرزمیں اخراجات جمع کرائیں گےان کانام قرعہ اندازی کےبغیرحج میں شامل ہوگا۔ قرعہ اندازی میں صرف انہی کانام شامل ہوگاجوپاکستانی روپوں میں اخراجات جمع کرائیں گے۔
ذرائع کےمطابق اس سال حج اخراجات 11سے12لاکھ تک ہونےکاامکان ہے۔