مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کی متنازعہ ترین ٹک ٹاکرحریم شاہ ہمیشہ خبروں میں ان رہتی ہیں ۔ حال ہی میں ان کی انتہائی نجی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی جس پرکافی شورمچااورٹویٹرپرٹرینڈبھی بن گیا۔ حریم شاہ نےالزام لگایاکہ یہ ویڈیوان کی سابقہ دوستوں نےلیک کی۔
ابھی حریم شاہ کی غیراخلاقی ویڈیوکاشورتھمانہیں کہ ان کی آنےوالی فلم رازکاٹیزرجاری کردیاگیاہے۔ اس ٹیزرسےپہلےحریم شاہ نےایک ویڈیوشئیرکی جس میں انہوں نےاپنی دوستوں سندل خٹک اورعائشہ پراپنی ویڈیولیک کرنےکاالزام لگایا۔
حریم شاہ کےمطابق سندل خٹک اورعائشہ چونکہ ان کےساتھ رہتی تھیں اس لئےانہوں نےوہ ویڈیوان کےموبائل سےچراکرلیک کردی۔ حریم کامزیدیہ بھی کہناتھاکہ انہوں نےایک سال پہلےعائشہ کےخلاف ایف آئی اےمیں شکایت بھی درج کرائی تھی ۔
اپنی پرائیویٹ ویڈیولیک ہونےپرتبصرہ کرتےہوئےٹک ٹاکر نےکہاکہ انہیں اس بات سےکوئی خاص فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ویڈیومیں ان کےساتھ کوئی اورنہیں بلکہ ان کےشوہربلال ہیں۔