Home / پنجاب اسمبلی کےالیکشن 30اپریل کو

پنجاب اسمبلی کےالیکشن 30اپریل کو

Punjab Assembly elections

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےپنجاب اسمبلی کےانتخابات کیلئے30اپریل 2023 کی تاریخ کی منظوری دےدی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےپنجاب میں الیکشن کیلئےاس تاریخ کوتجویزکرکےخط صدرکوارسال کیاگیاتھا،جس کےبعدصدرنےالیکشن کمیشن کی تجویزکردہ تاریخ پرپنجاب میں الیکشن کی منظوری دےدی۔

یادرہےکہ ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سےیہ حکم دیاگیاتھاکہ پنجاب میں صدرمملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سےالیکشن کی تاریخ کااعلان کریں گے۔ جبکہ خیبرپختونخواکیلئےیہ کہاگیاتھاکہ چونکہ وہاں اسمبلی کی تحلیل گورنرکی منظوری سےہوئی ہےاس لئےوہاں الیکشن کی تاریخ گورنردینگے۔

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جاری ہونے والے اپنے فیصلے میں قراردیاتھاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں، تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو اجازت دی کہ وہ پولنگ کی ایسی تاریخ تجویز کرے جو کہ کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 روز کی آخری تاریخ سے کم سے کم‘تاخیرکا شکار ہو۔

جسٹس منصور اور جسٹس جمال مندوخیل کا اختلافی نوٹ
جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس جمال خان مندوخیل نےچیف جسٹس کےفیصلےسےاختلاف کرتےہوئےاپنے اختلافی نوٹ میں لکھاکہ منظور الہی اوربے نظیر کیس کے مطابق ازخود نوٹس لینا نہیں بنتا تھاکیونکہ یہ معاملہ پہلےہی ہائیکورٹس میں زیرسماعت تھا۔ جب کوئی معاملہ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہوازخودنوٹس لینےکی ضرورت نہیں تھی۔

اختلافی نوٹ می مزید کہا گیا کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت یہ کیس قابل سماعت نہیں، 90 روز میں انتخابات کرانے کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، پشاور اور لاہور ہائیکورٹ تین دن میں انتخابات کی درخواستیں نمٹائیں، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہرمن اللہ کےنوٹس سے اتفاق کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …