Home / نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

Nokia new logo

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں وقت کبھی ایک جیسانہیں رہتا،یہ بدلتارہتاہےاورہمیں احساس دلاتاہےکہ بدلتےحالات کےتقاضوں کےمطابق ہم بھی خودکوبدلتےجائیں۔

ماضی میں موبائل فون کی دنیامیں راج کرنےوالی مشہورکمپنی نوکیانےشایدخودکووقت کےبدلتےتقاضوں کےمطابق بدلنےمیں دیرکردی اورمارکیٹ میں اس کی جگہ دوسری کمپنیوں نےلےلی۔ آج یہ حال ہےکہ نوکیاکواپنی موجودگی کااحساس دلانےکیلئےکافی جدوجہدکرناپڑرہی ہے۔

حال ہی میں سامنےآنےوالی خبرکےمطابق نوکیانےاپنےپرانےاورمعروف لوگوکی جگہ نئےلوگوکی نقاب کشائی کی ہے۔ کمپنی کےمطابق لوگوکی تبدیلی کامقصدنوکیاکومحض موبائل فون کمپنی کی بجائےایک بزنس ٹیکنالوجی کمپنی کےطورپرمتعارف کراناہے۔

کمپنی پریس ریلیز کے مطابق، نئے ڈیزائن کا مقصد نوکیاکی بنیادی اقداراورمقصد کی عکاسی کرتے ہوئےصارفین کویہ بتاناہےکہ نوکیازیادہ جدت اورجذبےسےواپس آرہاہے۔

سی ای اونوکیا پیکا لنڈمارک نے بلومبرگ سےبات کرتےہوئےنئےلوگوکےحوالےسےبات کی اورکہاکہ زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں، ہم اب بھی ایک کامیاب موبائل فون برانڈ ہیں،لیکن دراصل نوکیاکامطلب صرف موبائل فون ہی نہیں۔ ہم ایک نیا برانڈ لانچ کرنا چاہتے ہیں جو نیٹ ورکس اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن سےمتعلق ہےاوریہ موبائل فونزسےبالکل مختلف ہے۔

کمپنی کےمطابق "نوکیاصرف موبائل فون نہیں”۔۔ کاعملی مظاہرہ اس سال بارسلونامیں میں ہونےوالی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیاجائےگا۔

ماہرین کاکہناہےکہ نیا لوگو مستقبل کی طرف کمپنی کے ارتقاء اور موبائل فون کمپنی کے طور پر اپنے ماضی سے خود کو دور کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کمپنی اپنی اس کوشش میں کس حدتک کامیاب ہوتی ہے،اس کافیصلہ آنےوالاوقت کرےگا۔

یہ بھی چیک کریں

FBR Blocking non filers mobile phones

نان فائلرزکی سمیں بلاک کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت نےٹیکس چوروں کےخلاف گھیراتنگ کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایف بی آرنےنان ٹیکس فائلرزکی …