Home / ازخودنوٹس کیس:شاہزیب نےفیصلےکی دھجیاں اڑادیں

ازخودنوٹس کیس:شاہزیب نےفیصلےکی دھجیاں اڑادیں

Shahzeb Khanzada analysis on SC verdict

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پنجاب اورخیبرپختونخوامیں الیکشن کی تاریخ کیلئےازخودنوٹس کیس کےفیصلےپرجیونیوزکےمعروف پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےاینکرشاہ زیب خانزادہ کابہت ہی زبردست تجزیہ سامنےآیاہے۔ یوں کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ جس طرح سےعدالتی فیصلےکی خبرشاہزیب خانزادہ نےلی ہے،شایدہی کسی نےلی ہو۔

سپریم کورٹ کےفیصلےپرجیونیوزکی ٹرانسمیشن میں تجزیہ کرتےہوئےشاہزیب کاکہناتھاکہ ایک منتخب وزیراعظم جب تک پوری کابینہ سےمہرنہ لگوالے،اس کےفیصلےکوحکومت کافیصلہ نہیں سمجھاجاتا۔ لیکن چیف جسٹس صاحب اپنےاختیارات دینےکوتیارنہیں،چاہےبنچ بناناہو۔ ہم نےدیکھاکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوریحیٰ آفریدی کےکیس میں کیاہوا؟

ازخودنوٹس کےکیس میں چیف جسٹس نے9رکنی بنچ اپنی مرضی سےبنایاورجب دوججوں پراعتراض ہوااوربنچ 7رکنی بننےلگاتوچیف جسٹس نےان 2ججوں کوبھی باہرکردیاجوان سےاختلاف کررہےتھے۔

ایک منتخب وزیراعظم جوکروڑوں ووٹ لیکرآتاہےاس کیلئےتوآپ نےیہ طریقہ کاربنادیاہےکہ جب تک تم اپنےفیصلےپرکابینہ کی منظوری نہیں لیتے،اسےحکومت کافیصلہ نہیں سمجھاجائےگالیکن اپنےاختیارات آپ چھوڑنےپرتیارنہیں۔ آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ چیف جسٹس کےپاس سوموٹواوریہ سارےاختیارات ہیں،یہ اختیارات عدالت نےخودلےلئےہیں۔

پارلیمنٹ جب یہ قانون سازی کرےکہ ججزکی تقرری کیسےہوگی تواس وقت کےچیف جسٹس مداخلت کرتےہیں اورپارلیمنٹ کومجبورکرتےہیں کہ وہ یہ اختیارعدالت کودے۔

جج کااحتساب ہواورمعاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کوجاناہوتویہ اختیاربھی چیف جسٹس کاہے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کامعاملہ ہویاشوکت عزیزصدیقی کامعاملہ ہوتوبات آگےبڑھےگی لیکن دیگرمعاملات میں آگےنہیں بڑھیں گے۔

اس طرح تونہیں ہوسکتاکہ آپ منتخب نمائندوں پرقدغنیں لگائیں ، اس ملک کی پارلیمنٹ پرقدغنیں لگائیں لیکن خودسارےاختیارات اپنی ذات میں مرتکزکرلیں۔ چاہےوہ سوموٹوکےہوں،بنچ بنانےکےہوں یاسپریم جوڈیشل کونسل کےہوں۔

بہت بڑاتضادہےکہ ہماری عدلیہ جوکہتی ہےاورجواپنےعمل سےثابت کرتی ہے۔ اس ملک کودرپیش بحران سیاستدانوں کےپیداکردہ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ اورہماری عدالتوں کےپیداکردہ ہیں۔ موجودہ بحران بھی آئین کی شق 63اےکی غلط تشریح اوراسےری رائٹ کرنےسےپیداہواہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …