Home / پاکستان: غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

پاکستان: غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی

Decline in Foreign Direct Investment in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ہونےوالی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی نےمعیشت میں بہتری کےحکومتی دعوءوں پرسنجیدہ سوالات کھڑےکردئیےہیں۔

سٹیٹ بنک کےاعدادوشمارکےمطابق پاکستان میں ہونےوالی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی ایک وجہ یقیناً کوروناوائرس ہوسکتی ہےلیکن ساراالزام بیماری کےسرڈالنادرست نہیں ہوگا۔

سٹیٹ بنک کےمطابق سی پیک کےتحت بننےوالےبجلی اورٹرانسپورٹ انفراسٹرکچرکےبڑےمنصوبوں کی تکمیل کےبعد پاکستان میں چینی سرماریہ کاری کےحجم میں بھی کمی آئی ہے۔

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی اصل وجہ امریکااوریورپی ممالک کی جانب سےسرمایہ کاری میں کمی آناہےاوراس کی بنیادی وجوہات میں پاکستان میں دہشت گردی،معاشی پالیسیوں میں عدم تسلسل،سیاسی عدم استحکام اورتوانائی بحران شامل ہیں ۔

غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ادائیگیوں کےتوازن کوبرقراررکھنےاورغیرملکی زرمبادلہ میں کمی کوروکنےمیں مددگارثابت ہوتی ہے۔

معاشی ماہرین کاکہناہےکہ پاکستان جیسےملک میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کولانےکیلئےبزنس فرینڈلی معاشی پالیسیوں کےساتھ ساتھ گلوبل سپلائی چین کاحصہ بنناہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …