Home / خاص حدسےزیادہ نقدادائیگیوں پرپابندی کاامکان

خاص حدسےزیادہ نقدادائیگیوں پرپابندی کاامکان

credot car payments

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت وفاقی بجٹ (2023-24) میں یکم جولائی 2023 سے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور فوڈریٹیل آؤٹ لیٹس/ریسٹورنٹس پر ایک خاص حد سےآگےنقدرقم کی ادائیگی پرپابندی عائد کرنےکیلئےایک منفرد تجویزپرغورکررہی ہے۔

فیڈرل بورڈآف ریونیومیں اس بات کاجائزہ لیاجارہاہےکہ آیایہ تجویزقابل عمل ہےبھی یانہیں اوریہ کہ کیااس پرعمل درآمدسےاکانومی کی ڈاکومینٹیشن میں اضافہ ہوگایانہیں؟ ایف بی آرکاخیال ہےکہ ایک خاص حد سے زیادہ نقد لین دین پرپابندی سے الیکٹرانک ادائیگیوں کو فروغ ملےگا۔

ذرائع کےمطابق اس تجویزکےتحت اس بات پرغورکیاجارہاہےکہ ریلٹیل آوٹ لیٹس اورفوڈریٹیل آوٹ لیٹس/ریسٹورنٹس وغیرپر10,000 روپے اور5,000روپےسےزیادہ نقدادائیگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے بجائے، ادائیگی کے لیےڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، موبائل پےمنٹ یا دیگر الیکٹرانک ذرائع کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اس مقصد کے لیے، ریٹیل آؤٹ لیٹس کو پوائنٹ آف سیل مشینیں انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی جوالیکٹرانک پےمنٹ کو قبول کرتی ہیں۔ اس کےعلاوہ یہ بھی کہاگیاہےکہ حکومت اس مقصدکیلئےریٹیل آوٹ لیٹس کو الیکٹرانک ادائیگی کے نظام کو اپنانے کے لیے مراعات فراہم کرے۔

نان فائلرزکیلئےبری خبر۔۔

ایک خاص حد سے زیادہ نقد لین دین پرپابندی اورالیکٹرانک ادائیگیوں کو فروغ دینے سےریٹیل کےشعبے میں شفافیت اورجوابدہی آسکتی ہے۔

یہ فیصلہ اس بات کویقینی بنائےگاکہ تمام لین دین کاریکارڈرکھاجائےجس سے ٹیکس چوری اورغیر قانونی سرگرمیوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ یہ عمل بینکنگ خدمات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گااورمالی معاملات میں شفافیت کو فروغ دے گا۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …