Home / کن کن کےکیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔۔

کن کن کےکیس فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔۔

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں جیل میں تحریک انصاف کےرہنماءوں کےساتھ ایساکچھ بھی نہیں ہورہاکہ جس کی وجہ سےانہیں پارٹی چھوڑناپڑرہی ہے۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ نومئی کےواقعات میں ملوث افرادکےخلاف شواہدکاباریک بینی سےجائزہ لیاجائےگااورصرف انہی کاکیس ملٹری کورٹ میں چلایاجائےگاجوچلنےکےقابل ہوگا۔

راناثنااللہ نےکہاکہ اڈیالہ جیل میں جن حالات میں پی ٹی آئی کےلوگوں کورہناپڑرہاہےانہی حالات میں دوسرےقیدیوں کوبھی رکھاجارہاہے،صرف چندروزکی جیل کےبعدان کایہ حال ہوگیاہےکہ انہیں اپنی پارٹی چھوڑناپڑرہی ہے۔ یہ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ فتنہ پارٹی تھی جس کاکام ملک میں فتنہ اورانتشارپھیلاناتھا۔

راناثنااللہ نےکہاکہ نومئی کےواقعات کی منصوبہ بندی پہلےسےکی جارہی تھی۔ ملک کی پچھترسالہ تاریخ میں کبھی ایسانہیں ہواکہ کسی سیاسی مخالف نےدوسرےسیاسی مخالف کاگھرجلادیاہو۔ کیس ہیں توان کاسامناکریں اورعدالتوں میں اپنی بےگناہی ثابت کریں۔ انہوں نےکہاکہ پی ٹی آئی رہنماءوں کےخلاف شواہدپورےایک سال پرمحیط ہیں۔

اینکرپرسن کےاس سوال پرکہ اگرنومئی کےواقعات کی منصوبہ بندی سینئرقیادت نےکی تھی اورپھربھی انہیں ایک پریس کانفرنس کرنےپرچھوڑاجارہاہےتوغریب کارکن کیلئےیہ سہولت کیوں نہیں؟

راناثنااللہ کاکہناتھاکہ سب کےکیسزملٹری کورٹ میں نہیں چلیں گے،عام عدالتوں میں بھی کیس چلیں گے۔ 282کےقریب ایف آئی آردرج ہوئی ہیں جن میں سے105اےٹی اےکورٹس میں چلیں گی۔ انہوں نےکہاکہ میرےخیال میں ملٹری کورٹس میں چلنےوالےکیسزکی تعدادپانچ یاسات سےزیادہ نہیں ہوگی۔

جوملزمان گرفتارہیں ان میں سےچنددرجن ہی ہونگےجن کاملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوگا۔ ہرآدمی کےجرم کی نوعیت کےمطابق اس کاکیس چلےگا۔ جس کےخلاف پکاثبوت ہوگااسی پرکیس چلےگا۔ بہت سےلوگ ہونگےجنہیں معافی تلافی پرچھوڑدیاجائےگا، عدالت کےسامنےاگرکوئی اپنی غلطی مان کرمعافی مانگ لےتوسزامیں کمی کردی جاتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PPP to join Govt

بلاول حکومت میں شمولیت پرراضی

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کیلئےبات چیت حتمی مراحل میں داخل ۔ …