Home / نان فائلرزکیلئےبری خبر۔۔

نان فائلرزکیلئےبری خبر۔۔

withholding tax on non filers

ویب ڈیسک — نجی ہاءوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی فائلوں کودستاویزی بنانےکیلئےوفاقی حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ نان فائلرزکیلئےنجی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی فائلوں اورغیرمنقولہ جائیدادکی خریدوفروخت پربھاری ٹیکس عائدکئےجائیں گے۔ نئےٹیکسوں کانفاذآئندہ مالی سال کےبجٹ سےکیاجائےگا۔

ذرائع کےمطابق ٹارگٹ رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس ہوں گے جو غیر منقولہ جائیدادوں کے خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کاروباری لین دین کرواتے ہیں۔عام طورپرحکومت ملک بھر میں پلاٹوں کی فائلوں کی ٹریڈنگ کے دوران نجی ہاؤسنگ سکیموں پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے گریز کرتی ہے۔

یہ ایک کھلاراز ہے کہ تقریباً تمام پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز ٹیکس سے بچنے کے لیے فائلوں کی اصل منتقلی اور ٹریڈنگ نہیں دکھاتیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) آئندہ بجٹ میں خریداروں اورفروخت کنندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

حکومت نےاس مقصدکیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں دسویں شیڈول کے قاعدہ 1 میں ضروری تبدیلیاں شامل کی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Prize bonds return date

پرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےآخری موقع

ویب ڈیسک ۔۔ حکومت کی جانب سےپرائزبانڈزرکھنےوالوں کیلئےایک اہم اعلان سامنےآیاہےہے۔ 40,000، 25,000، 15,000 اور7500کےپرائزبانڈز(یئرر)کےحامل …