Home / کراچی بورڈ:انٹرپارٹ2امتحانات کاشیڈول جاری

کراچی بورڈ:انٹرپارٹ2امتحانات کاشیڈول جاری

karachi intermediate exams schedule

ویب ڈیسک — بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

شیڈول کے مطابق ہائر سیکنڈری پارٹ ٹو کے امتحانات 30 مئی سے شروع ہوں گے اور یہ 27 جون تک جاری رہیں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ پری انجینئرنگ گروپ کے پارٹ ون، پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، ڈپلومہ کے سالانہ امتحانات 30 مئی 2023سے شروع ہوں گے جو27 جون تک جاری رہیں گے۔

تاہم، بورڈ نےانٹرمیڈیٹ حصہ اول کے لیے امتحانی شیڈول جاری نہیں کیااورکہاہےکہ یہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

army chief visit Quetta staff college

عوام کی والہانہ محبت سےدشمن کےعزائم خاک ہوگئے،آرمی چیف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکہتےہیں عوام نےاپنی مسلح افواج سےجس والہانہ محبت …