Home / حج پروازوں کےشیڈول کااعلان

حج پروازوں کےشیڈول کااعلان

hajj flights schedule 2023

ویب ڈیسک ۔۔ رواں سال جج بیت اللہ کیلئےجانےوالےخوش نصیبوں کیلئےوزارت مذہبی امورکی جانب سےحج پروازوں کےشیڈول کااعلان کردیاہے۔ سرکاری حج سکیم کےتحت حج کیلئےجانےوالوں کیلئےپروازوں کاآغاز21 مئی سے شروع ہونےجارہاہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکےمطابق پہلی حج پروازیں 21 مئی کو اسلام آباد، لاہوراورکراچی سے روانہ ہوں گی، 22 مئی کو سیالکوٹ، 23 مئی کو ملتان اور 24 مئی کو کوئٹہ سے پہلی حج پرواز ہوگی۔

رحیم یار خان کی پہلی حج پرواز 6 جون کو اڑان بھرےگی، سکھر7 جون کو حج پروازوں کا آغاز کرے گا۔ پاکستان سے آخری حج پروازیں 20 جون کوحجازمقدس کیلئے روانہ ہوں گی۔

فلائٹ شیڈول کےحوالےسےعازمین حج کوآگاہ کرنےکیلئےوزارت مذہبی امورکی جانب سےانہیں سرکاری ویب سائٹ اور ایس ایم ایس نوٹیفیکیشن کے ذریعےآگاہ کیاجارہاہے۔

زائرین کے کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانا شروع ہو گئے ہیں۔اس کےعلاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے حج کیمپوں میں مفت کورونا وائرس ویکسین کاؤنٹربھی قائم کردئیےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …