Home / عمران خان گرفتارہونگے،پارٹی ختم ہوجائےگی،راناثنااللہ

عمران خان گرفتارہونگے،پارٹی ختم ہوجائےگی،راناثنااللہ

Rana Sanaullah

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عدلیہ سےعمران خان کوملنےوالےفیصلوں کی کوئی نظیرنہیں ملتی اوریہ فیصلےعدل کےنظام کوتباہ کردینگے۔ ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نےمعروف اینکرجاویدچودھری کےپروگرام کل تک میں اظہارخیال کرتےہوئےکیا۔

عدالتوں پرتنقید

راناثنااللہ کاکہناتھاکہ کیاہمارےملک کانظام عدل ساسوں اوردامادوں کےکہنےپرچلےگا۔ دامادوں اورساسوں کےقصےزبان زدعام ہیں لیکن دوسری طرف اتنی ڈھٹائی کہ ان کاکوئی جواب نہیں دیاجارہا۔ میں نےبطوروکیل30،پینتیس سالہ کیرئیر میں عدالتوں کےیہ حالات نہیں دیکھے۔ جب عدالتیں ضمانتوں کی لوٹ سیل لگائیں گی توپھرانصاف کی کیاوقعت رہ جائےگی؟

انہوں نےکہاآج سےپہلےکسی ملزم کوبلاکراس کاریمانڈختم نہیں کیاگیا،کسی ملزم کوریسٹ ہاوس میں نہیں رکھاگیا،کبھی ریمانڈپرکسی ملزم کوریسٹ ہاوسزمیں فیملی ممبرزسےگپیں مارنےکی سہولت نہیں دی گئی۔

عمران خان کی گرفتاری اورپارٹی پرپابندی

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ نےکہا، اپنےاندازےکی بنیادپرکہہ سکتاہوں کہ عمران خان گرفتاربھی ہونگےاورتحریک انصاف پرپابندی بھی لگےگی۔ لیکن یہ کہناقبل ازوقت ہوگاکہ عمران خان کب گرفتارہونگے۔ راناثنااللہ نےبتایاکہ نومئی کےہنگاموں میں گرفتارلوگ دوران تفتیش یہ بتارہےہیں کہ ہنگامہ آرائی کرنےوالےلوگوں کومعلوم تھاکہ انہوں نےکیاکرناہے؟ انہوں نےمزیدکہاکہ ہنگاموں میں ملوث جولوگ گرفتارہیں انہوں نےاعتراف جرم کرلیاہے۔

عمران خان کی پارٹی کوحادثہ

اینکرجاویدچودھری کےسوال پرکہ حکومت تحریک انصاف کوتوڑناچاہتی ہے؟ وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ عمران خان نےاپنےآپ کواوراپنی پارٹی کوحادثےسےدوچارکردیاہے۔ تحریک انصاف کوکوئی نہیں توڑرہا،اپنی پارٹی کی گاڑی کوعمران خان نےخوددیوارمیں دےماراہےاورحادثےکی صورت میں جانی ومالی نقصان توہوتاہی ہے۔

شیخ رشیدکیوں چپ ہیں؟

راناثنااللہ نےکہاکہ وہ دفاعی تنصیبات جوپاکستان کیلئےقابل فخراوردشمن کیلئےذلت کانشان تھیں،انہیں جلایاگیا، شہداکی یادگاروں کوڈنڈےمارےگئے۔ ان حالات میں کون عمران خان کےساتھ کھڑاہوناچاہےگا؟تحریک انصاف کےبہت سےرہنمااس معاملےمیں عمران خان کےساتھ نہیں۔راناثنااللہ نےایک سوال کےجواب پرکہاکہ شیخ رشیداس وقت عمران خان کےساتھ نہیں،اس لئےوہ ایک سائیڈپرہیں۔ انہوں نےکہاشیخ رشیدکےسائیڈپرہونےمیں حکومت کاکوئی کردارنہیں،یہ شیخ رشیدکااپنافیصلہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

nawaz sharif and jehangir tareen relief

نوازشریف، جہانگیرترین کوبڑاریلیف ملنےکاامکان

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورجہانگیرترین کوتاحیات نااہلی کےکیس میں ریلیف ملنےکےامکانات پیداہوگئے۔ جی …