Home / کسٹمزمیں اب دیہاڑیاں نہیں لگیں گی

کسٹمزمیں اب دیہاڑیاں نہیں لگیں گی

Pakistan Exports

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کسٹمز میں سامان کی خود کار طریقے سے جانچ کے لیے ‘ورچوئل اسسمنٹ’ کا نظام آئندہ برس مارچ میں فعال ہوجائے گا،جس کامقصدمحکمےمیں ٹیکس اورڈیوٹی چوری روکنےکےساتھ ساتھ کرپشن کنٹرول کرناہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ورچوئل اسسمنٹ کا نظام بین الاقوامی سطح پر رائج طریقے کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا اور 31 مارچ 2021 تک اس پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

کسٹمز کے ایک عہدیدار نےاخبارکو بتایا مقامی تجارت میں سہولت کاری، ڈیوٹی چوری کے امکانات کو کم سے کم کرنے اور ٹرانزٹ تجارت میں تیزی لانے کے لیے ورچوئل اسسمنٹ اصلاحات ایک بہت بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید تکنیکی بنیادوں پر تیار ہونے والے ورچوئل اسسمنٹ نظام سمیت دیگر 28 اصلاحات کے اقدامات 30 جون 2021 تک مکمل ہوجائیں گے۔

اس حوالے سے موجود کچھ دستاویزات کے مطابق ورچوئل اسسمنٹ تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا اور مجوزہ نظام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ درآمد کنندہ / کسٹم ایجنٹ کی شناخت اسسمنٹ کرنے والے افسر اور دیگر کو نظر نہیں آئے گی۔

یہ بھی چیک کریں

tax on solar panels

سولرپینلزلگوانےوالوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے گھریلواورکمرشل سولرپینل لگانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے