Home / بھارت کی منت سماجت نہیں کرینگے،احسان مانی

بھارت کی منت سماجت نہیں کرینگے،احسان مانی

Ehsan Mani

ویب ڈیسک ۔۔ بس بہت ہوچکا ۔ ہم نےجوکچھ کرناتھاکرچکے،اب اگربھارت پاکستان سےکرکٹ کھیلناچاہتاہےتواسےپہل کرناہوگی ۔

یہ الفاظ ہیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈاحسان مانی کے،جنہوں نےایک بھارتی نیوزایجنسی کوانٹرویودیتےہوئےواضح کیاگینداب بھارت کےکورٹ میں ہے۔ ہم آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کوکھلانےکیلئےبھی کوئی بات نہیں کرینگے۔ انہیں پہلےہمارےساتھ باہمی تعلقات بہترکرناہونگے،اس کےبعدہی کوئی بات ہوگی ۔

احسان مانی کاکہناتھاکہ ماضی قریب میں بہت مرتبہ بھارت سےکرکٹ کھیلنےکےحوالےسےبات کرچکےہیں لیکن اب معاملات بھارتی کرکٹ بورڈکےہاتھ میں ہیں ۔ فی الحال ہمارا بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ٹوئنٹی 20 لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

، پاکستان اور بھارت نے گذشتہ 14 برس سے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا،پاکستانی ٹیم کو بھارت کا دورہ کیے ہوئے بھی 8 سال بیت چکے ہیں،اس عرصے کے دوران دونوں ممالک آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے رہے ہیں۔

یادرہےکہ پاکستانی پلیئرز نے صرف آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 2008 میں حصہ لیا تھا، تب پاکستان کے11کھلاڑی شریک ہوئے تھے،ان میں سے سہیل تنویر نے 11 میچز میں 22 وکٹیں لیتے ہوئے راجستھان رائلز کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ بہترین بولر کی پرپل کیپ بھی حاصل کی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

shaheen afridi leave kakul fitness camp

شاہین آفریدی نےکاکول فٹنس کیمپ کیوں چھوڑا؟

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں فٹنس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے