مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آئینی ترامیم کسی خاص شخصیت کیلئےنہیں،میرےلئےجسٹس فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورعلی شاہ دونوں انتہائی قابل احترام ہیں ۔ مجھےکوئی فرق نہیں پڑتاکہ دونوں میں سےکون آئینی عدالت کاچیف جسٹس بنتاہے۔ ان دونوں ججزکی موجودگی میں وہ ہواہےجوپاکستان کی عدالتی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بارسےخطاب کرتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ عدلیہ کےادارےسےبہت بارپارلیمنٹ پرحملےہوچکےہیں ۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ واحدچیف جسٹس ہیں جوکہتےہیں میں اپنی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کےبنائےقانون کی مانوں گا۔ بلاول بھٹونےکہاکہ سابق چیف جسٹس افتخارچودھری نےآمرمشرف کوآئین میں ترمیم کی اجازت دی ۔ عدلیہ ماضی میں بہت کچھ کرتی رہی ہےاورہم وزیراعظم کونکالےجانےپرچوں تک نہیں …
مزید پڑھیں »ہونہارسکالرشپ پروگرام میں رجسٹریشن کاآغاز
ویب ڈیسک ۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہونہار سکالرشپ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کاآغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 68 شعبوں میں 30,000 طلباء کو سالانہ اسکالرشپ فراہم کرکے تعلیم کوعالمی جاب مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ 50پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، 16 میڈیکل کالجوں اور 131 گریجویٹ کالجوں کے اہل طلباء ہونہار اسکالرشپ سے مستفید ہو سکیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اسکالرشپ کے لیےامیدوارمندرجہ ذیل لنک پردرخواست دےسکتےہیں۔ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk اب پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلباء بھی 100% سکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےیہ سکالر شپ صرف پنجاب کی …
مزید پڑھیں »قانون توڑاتومنہ توڑجواب ملےگا: مریم نوازکی وارننگ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوآڑےہاتھوں لیتےہوئےوارننگ دی ہےکہ پنجاب میں آکرقانون توڑنےپرمنہ توڑجواب ملےگا۔ فیصل آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےعلی امین گنڈاپورکومشورہ دیاکہ وہ دوسروں کوگالیاں دینےاورجلاوگھیراوکرنےکی بجائےعوامی خدمت کےکاموں پرتوجہ دیں ۔ آپ نےسیاست کوبدنام کردیا۔ آج بحث ہوتی ہےکہ کس نےکتنی اونچی آوازمیں گالی نکالنی ہے۔ نوجوانوں کی باتیں کرنےوالےبہت آئےاوردیکھےلیکن جوکام میں نےکردیا،وہ کوئی نہیں کرسکا۔ مریم نوازکےمطابق انہوں نےاپنی پارٹی کےلوگوں کی مخالفت مول لےکرکابینہ میں 90فیصدنوجوانوں کوجگہ دی جوباصلاحیت بھی ہیں ۔ تحریک انصاف کے لاہور جلسےپرتبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نےکہاتحریک انصاف کےلوگ موٹر وے پر رانگ وے پر …
مزید پڑھیں »آئینی ترامیم جلدپاس ہونگی: راناثنااللہ
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آئینی ترامیم پاس کروانےکےپہلےمرحلےمیں بری طرح ناکامی کےبعدحکومت کواب بھی یہ امیدہےکہ جلدیہ ترامیم پارلیمنٹ سےپاس ہوجائیں گی ۔ وزیراعظم کےسیاسی امورکےمشیرراناثنااللہ کہتےہیں پیپلزپارٹی اورجےیوآئی الگ الگ آئینی ترامیم کےمسودوں پرکام کررہےہیں،امیدہےچندنکات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق ہوجائےگا۔ وزیراعظم کی امریکہ سےوطن واپسی کےبعددوسےتین روزمیں ترمیم لےآئیں گے۔ نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئےراناثنااللہ نےکہاآئین میں درج ہے کہ آزاد نشان پر الیکشن جیتنےوالاتین دن میں کسی جماعت میں شامل ہوگا، آئین میں لکھا ہے کہ ایک بارکسی سیاسی جماعت میں شمولیت کےبعدالیکشن کمیشن یا کوئی عدالت اسے ریورس نہیں کرسکتی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاسپریم کورٹ کو آئین …
مزید پڑھیں »آئینی عدالت بناکردکھائیں گے: بلاول
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ آئینی عدالت ہماری مجبوری بھی ہےاورضروری بھی ، ہرصورت قائم کرکےدکھائیں گے ۔ ان خیالات کااظہارچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےسندھ ہائیکورٹ بارسےخطاب کرتےہوئےکیا۔ ان کاکہناتھاآئین سازی اورقانون سازی عدلیہ کانہیں پارلیمنٹ کاکام ہے۔ 19ویں آئینی ترمیم عدالتی دھمکی کی وجہ سےلاناپڑی لیکن اب چاہےکچھ بھی ہو، چارٹرآف ڈیموکریسی کےمطابق عدالتی اصلاحات لاکررہیں گے۔ بلاول بھٹونےکہاآئینی عدالت اس لئےضروری ہےتاکہ پھرسےکسی وزیراعظم کوپھانسی پرنہ چڑھایاجاسکے۔ ملک میں آئین سےمتعلق جوبھی مسئلےمسائل ہیں انہیں آئینی عدالت ہی دیکھےگی ۔ ہم نےوہ دوردیکھاہےجب جج صاحبان ایک آمرکوآئین میں ترمیم کی اجازت دےکرکئی کئی سال آئین کوبھول جایاکرتےتھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاعدالتی …
مزید پڑھیں »خوبصورت الفاظ سےدھوکہ نہیں کھائیں گے: فضل الرحمان
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت کی آئینی ترامیم پردبےالفاظ میں طنزکرتےہوئےمولانافضل الرحمان نےکہاخوبصورت الفاظ سےلوگوں کودھوکہ نہیں دیاجاسکتا۔ کراچی میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےجےیوآئی کےسربراہ نےکہاوقت کےساتھ ساتھ تبدیلیاں ناگزیرہیں لیکن تبدیلی ایسی ہونی چاہیےکہ لوگوں کواس میں آپ کاذاتی مفادنظرنہ آئے۔ اگرلوگوں کواحساس ہوکہ اس میں آپ کاسیاسی مفادہےتوپارلیمنٹ اورحکمران اپنااعتمادبحال نہیں رکھ سکتے۔انتخابات میں دھاندلی ہوئی اورموجودہ اسمبلی اسٹیبلشمنٹ کی اسمبلی ہے۔ مولانافضل الرحمان نے کہاپاکستان میں سیاسی استحکام نہیں، دنیا ہمارے ساتھ کاروبارکیلئے آمادہ نہیں، دوست ممالک کو پاکستانی معیشت پر تشویش ہے،وہ پریشان ہیں پاکستان کو کیسے بچائیں۔ آئین پرعمل نہ ہواتوسیاسی عدم استحکام اوراضطراب اسی طرح برقراررہےگا۔ …
مزید پڑھیں »معافی مانگوں گانہیں،معافی منگواوں گا: گنڈاپور
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پرچےکاٹنےہیں کاٹ لو،جوکرناچاہتےہوکرلو،معافی نہیں مانگوں گا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکادوٹوک اعلان ۔ ویڈیوپیغام میں علی امین گنڈاپورنےکہاباربارمعافی کی بات ہورہی ہے لیکن معافی کس سےاور کیوں مانگوں؟پہلے معافی مجھ سے مانگیں، بانی پی ٹی آئی کوگرفتارکرنےپرمعافی مانگیں، پرامن احتجاج میں میرے لوگوں پر ظلم ہوا، میرے لوگوں کو شہید کیا گیا، اس کی معافی مانگیں ۔ معافی کی باتیں مت کرو،بات معافیوں پرآگئی تواپنی باقی زندگی معافی مانگتےپھروگے۔ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اورکا۔ایساکوئی کام نہیں کیاجس پرمعافی مانگناپڑے۔ علی امین گنڈاپورنےلاہورجلسہ کیلئےدئیےگئےوقت پرطنزکرتےہوئےپوچھاکہ جلسےجلوسوں کیلئےکون سااسٹینڈرڈٹائم ہوتاہے،اسٹینڈرڈٹائم توبس پاکستان ٹیلی وژن کاہوتاہے ۔ …
مزید پڑھیں »مخصوص سیٹیں پی ٹی آئی کونہیں مل سکتیں: سپیکر
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کامعاملہ مستقبل قریب میں حل ہوتانظرنہیں آتا۔ شایدیہ کہنازیادہ درست ہوگاکہ یہ مسئلہ سلجھنےکی بجائےمزیدالجھتادکھائی دیتاہے۔ قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نےچیف الیکشن کمشنرکاخط لکھاہےجس میں صاف صاف لکھاہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلےتحت تحریک انصاف کومخصوص نشستوں نہیں دی جاسکتیں ۔ ایازصادق نےخط میں لکھاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ پرانےقانون کےتحت تھالیکن اب پارلیمنٹ نےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہےاورنئےقانون کےتحت جس رکن نےپارٹی وابستگی کاسرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایاوہ آزادتصورہوگا۔ خط میں صاف صاف لکھ دیاگیاہےکہ وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے …
مزید پڑھیں »آئینی بل پرپہلاراونڈحکومت ہارگئی
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت کی تمام ترکوششوں کےباوجودآئینی اصلاحات کاپیکیج اتوارکےروزقومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیش نہ کیاجاسکا۔ حکومتی ذرائع کےمطابق اب یہ بل پیرکےروزقومی اسمبلی اورسینیٹ میں پیش کئےجانےکاامکان ہےلیکن یہ ابھی واضح نہیں کہ حکومت نےپارلیمان کےدونوں ایوانوں میں دوتہائی ممبران کی حمایت حاصل کرلی ہےیانہیں؟ آئینی ترامیم پاس کروانےکیلئےحکومت کوقومی اسمبلی اورسینیٹ میں دوتہائی ارکان کی ضرورت ہےجوکہ حکومت کےپاس نہیں ۔ اس سارےکھیل میں جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان فیصلہ کن کردارکےطورپرسامنےآئےہیں اوران کی حمایت کےبغیراس آئینی بل کاپاس ہوناممکن دکھائی نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوروفاقی وزرامولانافضل الرحمان کوبل کی حمایت …
مزید پڑھیں »ہزاروں لغزشیں ہیں لب تک جام آنےمیں
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی ریٹائرمنٹ کی عمربڑھانے، سپریم کورٹ کےججزکی تعدادمیں اضافےاورذرائع کےمطابق ملک میں سپریم کورٹ کےبرابرآئینی عدالت کےقیام کیلئےحکومت نےآئین میں ترمیم کرنےکی ٹھان لی ہے۔ اس حوالےسےحکومت کےارادےتوپختہ نظرآتےہیں اورلگتاہےکہ اسےیہ اعتمادبھی ہےکہ وہ جیسےتیسےکرکےاس آئینی ترمیم کوپارلیمنٹ سےپاس بھی کروالےگی ۔ لیکن وہ کہتےہیں ناں کہ ہزاروں لغزشیں ہیں لب تک جام آنےمیں ۔ دراصل اہم ترین آئینی ترمیم کیلئےحکومت کےپاس پارلیمنٹ میں نمبرگیم پوری نہیں ہورہی اورارکان کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنےکیلئےوہ روزانہ مولانافضل الرحمان کےگھرکےچکرکاٹ رہی ہے۔ ہفتےکی رات کووفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوروزیراطلاعات عطاتارڑپرمشتمل ایک وفداسلام آبادمیں مولاناکےگھرگیااورانہیں …
مزید پڑھیں »