پاکستان

ن لیگ بھی حلقہ بندیوں پرسراپااحتجاج

khawaja saad rafiq presser

ویب ڈیسک ۔۔ ایم کیوایم اوردیگرجماعتوں کےبعدمسلم لیگ ن بھی حلقہ بندیوں سےغیرمطمئن،عدالت جانےکااعلان کردیا۔ پارٹی کےسینئررہنماسعدرفیق کہتےہیں ن لیگ نئی حلقہ بندیوں سےمطمئن نہیں ، اپنےحلقےمیں ہونےوالی "چھیڑچھاڑ”کےخلاف الیکشن کمیشن سےرجوع کیالیکن میری بات نہیں سنی گئی ۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےسابق وفاقی وزیرکاکہناتھاپارٹی نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ میرا اورشہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا،عدالت جارہے ہیں۔ لیگی رہنمانےکہاکہ انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ درست نہیں۔۔

مزید پڑھیں »

اسلام آبادمیں ڈیجیٹل کارپارکنگ سسٹم

digital car parking

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادمیں پارکنگ کےنظام کوجدیدخطوط پراستوارکرنےکافیصلہ ۔ میونسپل کارپوریشن نےنجی شعبےکےاشتراک سےدارالحکومت میں پارکنگ سسٹم میں پرچی کےاستعمال کوختم کرنےکافیصلہ کیاہے ۔ اس نظام کوڈیجیٹل کیاجارہاہے۔ سمارٹ پارکنگ منصوبےکےتحت شہرکی تمام مارکیٹوں ، مراکز ، بلیوایریااورتفریحی مراکزمیں اسمارٹ پارکنگ سسٹم رائج کیاجائےگا ۔

مزید پڑھیں »

حج درخواستوں میں کمی ۔ وجہ کیا؟

Hajj application 2024

ویب ڈیسک ۔۔ گورنمنٹ اسکیم کےتحت حج درخواستوں میں مایوس کن حدتک کمی ۔ سرکاری حج اسکیم دوہزارچوبیس کےتحت وصول ہونےوالی درخواستوں کی تعداد 2023کےمقابلےمیں بہت کم ہے ۔ گورنمنٹ حج اسکیم کےتحت درخواستوں کی آخری تاریخ 12دسمبرہے۔ یہ سلسلہ 27نومبرسےشروع ہوا۔ گزشتہ دس روزمیں صرف ایک لاکھ 26ہزاردرخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ اسپانسرشپ کےتحت 800درخواستیں آئی ہیں ۔ حج درخواستوں کی تعدادبڑھانےکیلئےوزارت مذہبی امورنےحج بدل اورپانچ سال کےاندردوبارہ حج کرنےکی پابندی ختم کرنےپرغورشروع کردیاہے۔ گزشتہ سال گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605تھا۔ اس طرح دس ہزارکاکوٹہ سرنڈرہوا۔اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈرکئےجانےکاامکان ہے۔ درخواستوں میں اضافےکیلئےحکومت وصولی کی آخری …

مزید پڑھیں »

اکبرایس بابرپھرتحریک انصاف کولڑگئے ۔۔

PTI founding memeber

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےانٹراپارٹی الیکشن خطرےسےدوچار ، بانی رکن اکبرایس نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےاکبرایس بابرنےکہاکہ یہ بوگس الیکشن تھے ، نہ ہمیں ووٹرلسٹ دی گئی اورنہ ہی امیدواروں کی فہرست ۔ اکبرایس بابرنےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کوجعلی اوربوگس قراردیتےہوئےانہیں چیلنج کرنےکااعلان کیاتھا ۔ واضح رہےکہ 23نومبرکےفیصلےمیں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کو20روزکےاندرانٹراپارٹی الیکشن کرانےاورپھرسات روزکےاندرالیکشن رپورٹ یعنی فارم 65جمع کرانےکی ہدایت کی تھی ۔ تحریک انصاف کےپارٹی الیکشن میں سیکرٹ بیلٹ کی بجائےشوآف ہینڈکاطریقہ اختیارکیاگیا ۔

مزید پڑھیں »

کیاآصف زرداری نےپی ٹی آئی پرقبضہ کرلیا؟

Asif Ali Zardari

ویب ڈیسک ۔۔ آصف زرداری نے گوہر خان کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضہ کر لیا۔ ان خیالات کااظہارایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نےسنو نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ ود پارس جہانزیب میں گفتگوکرتےہوئےکیا۔ کہا پی ٹی آئی کراچی سے کوئی سیٹ نہیں جیت سکے گی ،ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔ایم کیو رہنماکاسندھ میں الیکشن کمیشن پرپیپلزپارٹی کی حمایت کابھی الزام۔ واضح رہےکہ اس سےپہلےخواجہ آصف بھی بیرسٹرگوہرکےبارےمیں ایک ٹویٹ کرکےان کےآصف زرداری سےپرانےتعلق کی بات کرچکےہیں ۔

مزید پڑھیں »

خواجہ آصف کاتحریک انصاف کی غیرت کوللکارا

Khawaja Asif Tweet

ویب ڈیسک ۔۔ بیرسٹرگوہرکےچیئرمین تحریک انصاف منتخب ہونےپرخواجہ آصف کاانتہائی طنزیہ ٹویٹ ۔۔ لکھتےہیں: آصف زرداری 2008سے2022تک 14 سال نئےپی ٹی آئی چیئرمین کےقائد رہے۔بیرسٹرگوہر2022 میں پی ٹی آئی میں آئے۔ایک سال کے اندرعمران خان کو زرداری صاحب کا تراشاہیرااتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دئیےہوں،اس کے لئے دوسروں پہ اعتبارکرناآسان نہیں۔ پی ٹی آئی کے لیڈروں اورورکرزکیلئےکوئی شرم وحیاکا مقام ہے یا ڈوب مرنے …

مزید پڑھیں »

دانیال عزیزکامریم اورنگزیب کےخلاف بڑابیان

daiyal aziz vs ahsan iqbal

ویب ڈیسک ۔۔ سیاسی مخالفین کواپنےجارحانہ مزاج اورحاضرجوابی سےناکوں چنےچبوانےوالےمسلم لیگ ن کےرہنمادانیال عزیزاپنےہی پیٹی بھائی بہنوں سےسیدھےہوگئے ۔ کچھ روزپہلےانہوں نےایک بیان میں احسن اقبال کوکڑی تنقیدکانشانہ بناتےہوئےانہیں ملک میں مہنگائی کاذمہ دارقراردیاتھا ۔ دانیال عزیزکاکہناتھااحسن اقبال پرائس کنٹرول کوچیئرکررہےتھے،وہ کیسےکہتےہیں کہ مہنگائی ان کی ذمہ داری نہیں تھی ۔ اگرتحریک انصاف مہنگائی کی ذمہ دارتھی توانہوں نےتحقیقات کیوں نہیں کرائیں ۔ دانیال عزیزنےاسی پربس نہیں کیا بلکہ ایک حالیہ انٹرویومیں انہوں نےپارٹی کی اہم رہنمامریم اورنگزیب کےحوالےسےبھی بہت سخت باتیں کی ہیں۔ کہتےہیں مریم اورنگزیب کی وجہ سےپارٹی کوجونقصان ہوا،جلداس کی تفصیلات سامنےلائیں گے۔ مسلم لیگ ن نےغیرذمہ …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف کونیاقائدمل گیا

PTI manifesto

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کونیاقائدمل گیا ۔ بیرسٹرگوہرعلی خان پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین منتخب۔ الیکٹرانک میڈیاکی خبروں کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداروں کاانتخاب کرلیاگیا۔ بیرسٹرگوہرعلی چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوگئے۔ یاسمین راشد تحریک انصاف پنجاب کی صدر منتخب ہوگئیں،علی امین گنڈا پور تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدرہوں گے۔ بلوچستان کی پارٹی صدارت منیر احمد بلوچ کےحصےمیں آگئی،جبکہ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بن گئے۔ خبروں کےمطابق بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے، انہیں سابق وزیراعظم عمران خان …

مزید پڑھیں »

کراچی:شاپنگ مال آتشزدگی تحقیقات میں اہم انکشافات

Karachi shopping mall fire

ویب ڈیسک ۔۔ کراچی میں راشدمنہاس روڈپرواقع شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق زیرحراست پانچ افرادسےتفتیش میں اہم حقائق کاپتاچل گیا۔ زیرحراست افرادنےبتایاکہ کچھ ماہ پہلےمال کی چوتھی منزل کوایک نجی کمپنی نےخریدکراپنےلئےمخصوص کرکےوہاں سےپیدل آنےاورجانےکےراستوں کوبندکردیاتھا۔ چوتھی منزل پرمال میں آنےاورجانےکیلئےدس راستےتھےجن میں سےبیشتربندتھے۔ آگ لگنےکےباعث زیادہ ترہلاکتیں بھی چوتھی اورپانچویں منزل پردم گھٹنےسےہوئیں کیونکہ عمارت میں دھواں نکلنےکاکوئی راستہ نہیں تھا۔ تفتیشی حکام کےمطابق ٹیکنیکل رپورٹ آنےکےبعدآگ لگنےکی وجوہات سامنےآئیں گی۔ کراچی کی جامعہ این ای ڈی کےپروفیسرٹیکنیکل رپورٹ پرکام کررہےہیں۔

مزید پڑھیں »

ایون فیلڈریفرنس : فیصلےپرنوازشریف کاردعمل

nawaz sharif statement

ویب ڈیسک ۔۔ ایون فیلڈریفرنس میں عدالت سےبری ہونےپرسابق وزیراعظم نوازشریف کاردعمل سامنےآگیا۔ سزاکالعدم ہونےکےفیصلےکےبعدنوازشریف نےاسلام آبادہائیکورٹ سےباہرآتےہوئےمیڈیاسےمختصربات کی۔ قائدن لیگ کاکہناتھا:”معاملات کواللہ پرچھوڑدیاتھا،اللہ نےسرخروکیا۔” نواز شریف نےمزید کہا کہ العزیزیہ ریفرنس کامعاملہ بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے ۔ مریم نوازکاردعمل نوازشریف کی بریت پربیان دیتےہوئےمریم نوازکاکہناتھاظلم سہنےکےباوجودمعاملات کواللہ پرچھوڑدیاجائےتواللہ انسان کوایسےہی ساری دنیاکےسامنےسرخروکرتاہے۔ شکرالحمدللہ۔

مزید پڑھیں »