Home / حج درخواستوں میں کمی ۔ وجہ کیا؟

حج درخواستوں میں کمی ۔ وجہ کیا؟

Hajj application 2024

ویب ڈیسک ۔۔ گورنمنٹ اسکیم کےتحت حج درخواستوں میں مایوس کن حدتک کمی ۔ سرکاری حج اسکیم دوہزارچوبیس کےتحت وصول ہونےوالی درخواستوں کی تعداد 2023کےمقابلےمیں بہت کم ہے ۔

گورنمنٹ حج اسکیم کےتحت درخواستوں کی آخری تاریخ 12دسمبرہے۔ یہ سلسلہ 27نومبرسےشروع ہوا۔ گزشتہ دس روزمیں صرف ایک لاکھ 26ہزاردرخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ اسپانسرشپ کےتحت 800درخواستیں آئی ہیں ۔ حج درخواستوں کی تعدادبڑھانےکیلئےوزارت مذہبی امورنےحج بدل اورپانچ سال کےاندردوبارہ حج کرنےکی پابندی ختم کرنےپرغورشروع کردیاہے۔

گزشتہ سال گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605تھا۔ اس طرح دس ہزارکاکوٹہ سرنڈرہوا۔اس سال بھی حج کوٹہ سرنڈرکئےجانےکاامکان ہے۔ درخواستوں میں اضافےکیلئےحکومت وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع پربھی غورکررہی ہے۔

بہت سےلوگوں کی اس کی وجہ مہنگائی کوقراردیاہے ۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …