Sunday, 23 November 2025 | Web Desk پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سےمزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت ۔۔ عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔ عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی۔ کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی، جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی زرار احمد خان بھی موجودتھے۔ ترجمان وزارت آئی ٹی کاکہناہےکیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلو میٹر طویل اور سنگاپور سے …
مزید پڑھیں »پاکستان
معرکہ حق میں پاکستانی جیت کاایک اورثبوت
Saturday, 22 November 2025 | Web Desk معرکہ حق میں بھارتی شکست کاایک اورثبوت سامنےآگیا ۔ فرانسیسی کمانڈرنےبھی 6 اور7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ کےہاتھوں بھارتی رافیل طیارے مار گرانےکی تصدیق کردی۔ فرانسیسی نیول ایئربیس کےکمانڈرکیپٹن یوک لونےنےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانےوالےبھارتی پائلٹس میں تھی ۔ کیپٹن لونےگزشتہ 25 سال سے رافیل اڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک کئی اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں۔ عالمی نمائندوں کی موجودگی میں انہوں نے پاک فضائیہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان ایئرفورس نے صورتحال کو انتہائی مؤثر انداز …
مزید پڑھیں »جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرےمیں ۔۔۔
Tuesday, 18 November 2025 | Web Desk پاکستان میں یورپی یونین کےنئے سفیررائمونڈس کاروبلس کاپاکستان کےحوالےسےاہم بیان ۔ کہتےہیں انسانی حقوق پرپیشرفت نہ ہوئی تو جی ایس پی پلس مراعات خطرے میں پڑسکتی ہیں۔ جیونیوز کو انٹرویو میں رائمونڈس کاروبلس کا کہنا تھا جبری گمشدگیاں جی ایس پی پلس مانیٹرنگ میں سرفہرست مسئلہ ہوں گی، پاکستان میں توہین مذہب کےبڑھتےکیسز تشویش ناک ہیں، جھوٹے مقدمات اور بلاسفیمی بزنس کا خاتمہ ہوناچاہیے۔ آزادی اظہاراورمیڈیاسپیس میں کمی ظاہرہورہی ہے۔ یورپی یونین کےسفیرنےمزیدکہاکہ پارلیمان اورحکومت کو تسلیم کرتے ہیں مگر اصلاحات بھی ضروری ہیں، آئینی ترمیم پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، بانی پی …
مزید پڑھیں »روس کی پاک افغان کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش
Sunday, 16 November 2025 | Web Desk روس نےپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے پریس بریفنگ میں پاکستان اورافغانستان کواہم شراکت دارقراردیااورکہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان کشیدگی علاقائی استحکام اورسلامتی کیلئےٹھیک نہیں ۔ ماریازخارووانےکہاخطےمیں استحکام روس اورعالمی برادری کی ترجیح ہے،مصالحتی کوششوں سےپائیدارامن کویقینی بنایاجاسکتاہے۔ پاکستااورافغانستان تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات بات چیت سے حل کریں، کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سےگریزکریں۔ روس سےپہلےایران بھی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کرچکاہے۔ قطراورترکیہ کی ثالثی میں توپاکستان اورافغانستان کےدرمیان دوحہ اوراستنبول …
مزید پڑھیں »جسٹس منصور، جسٹس اطہرمن اللہ مستعفی
Friday, 14 November 2025 | Web Desk ستائیسویں آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ اورجسٹس اطہرمن اللہ نےبطوراحتجاج استعفیٰ دےدیا۔ میڈیاکی خبروں کےمطابق دونوں جج صاحبان نےسپریم کورٹ میں اپنےچیمبرزبھی خالی کردئیے۔ صدرمملکت آصف زرداری کوبھجوائےگئےاستعفےمیں جسٹس منصورعلی شاہ نےلکھاکہ میں نےعزت اورایمانداری کےساتھ ادارےکی خدمت کی ۔ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر سنگین حملہ ہے۔ اس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔ اس ترمیم نےعدلیہ کو حکومت کاماتحت بنادیا۔ 27 ویں ترمیم نے ہماری آئینی جمہوریت کی روح پر کاری ضرب لگائی ہے۔ اپنے13صفحات پرمشتمل استعفےمیں جسٹس منصورنےلکھا …
مزید پڑھیں »آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسزبھی ہوں گے
Friday, 14 November 2025 | Web Desk آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسزبھی ہوں گے، بطورچیف آف ڈیفنس فورسزآرمی چیف کانیاٹوٹیفکیشن جاری ہوگااورنئےنوٹیفکیشن کےبعدآرمی چیف کی مدت ملازمت دوبارہ سےشروع ہوگی۔ قومی اسمبلی سےپاس ہونےوالےمجوزہ آرمی ایکٹ 2025 کےمطابق، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس پاک فوج کے تمام شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کریں گے، جس کی مدت ملازمت 3سال ہوگی۔ کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کو 3 سال کے لیے دوبارہ تعینات کیا جا سکے گا۔ مجوزہ آرمی ایکٹ کےمطابق 27 نومبر …
مزید پڑھیں »واناکیڈٹ کالج پرحملہ کرنےوالےتمام دہشت گردجہنم واصل
Wednesday, 12 November 2025 | Web Desk جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج واناپرحملہ کرنےوالےتمام بھارت نوازخارجی دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیاگیاہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ آورایک خودکش کے علاوہ چار خوارج ہلاک کردیاگیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےاس کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کےکسی بھی طالب علم یا استادکو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سےکیا گیا۔ گزشتہ روز افغان خوارج نےکالج کے مرکزی گیٹ سے …
مزید پڑھیں »اپوزیشن کاآئینی ترمیم کےخلاف تحریک کااعلان
Sunday, 09 November 2025 | Web Desk اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا۔ تحریک کا اعلان محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی نےکہاعوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں،جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلارہے ہیں تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں، کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائےگی۔ انہوں نےکہاتحریک میں ہمارا نعرہ ہوگاجمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد ، تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی …
مزید پڑھیں »آئینی ترمیم میں عدلیہ سےمتعلق اہم نکات
Sunday, 09 November 2025 | Web Desk ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترمیم کاچرچاہے۔ اخبارات اورٹیلی وژن کی ہیڈلائنزمیں بھی اس حوالےسےخبریں سرفہرست ہیں ۔ اس ترمیم کواگرپارلیمنٹ سےمنظورکروالیاجاتاہےتواس سےسپریم کورٹ اورہائی کورٹ کےججزکےتبادلےکااختیارجوڈیشل کمیشن کومل جائےگا۔ مجوزہ ترمیم کےمطابق اگرکوئی جج ٹرانسفرماننےسےانکارکرےگاتواسےریٹائرتصورکیاجائےگا۔ مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کے عدلیہ سےمتعلق نکات کےمطابق، مجوزہ آئینی ترمیم میں قانون سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ کو بھیجنے کی شق ختم کر دی گئی، از خود نوٹس سے متعلق 184 بھی حذف کر دی گئی جبکہ وفاقی آئینی عدالت کا جج 68 سال کی عمر تک عہدے پررہے گا، آئینی عدالت کا …
مزید پڑھیں »پیپلزپارٹی نے27ویں ترمیم کی اہم شقیں مستردکردیں
Friday, 07 November 2025 | Web Desk پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کاجواجلاس آج طلب کیاگیاتھااس حوالےسےاندرونی کہانی کےمطابق کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع کےمطابق،حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور …
مزید پڑھیں »