Home / کراچی، 3خواتین کی لاشیں ، سنسنی خیزانکشافات

کراچی، 3خواتین کی لاشیں ، سنسنی خیزانکشافات

3 women murder in Karachi

Wednesday, 10 December 2025 | Web Desk

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں حیرت انگیزانکشافات سامنےآئےہیں تاہم کیس کی گتھی سلجھنےکی بجائےمزیدالجھ گئی ہے۔

واضح رہےکہ گھرکےسربراہ محمداقبال نےپولیس کوگھرمیں خواتین کی موت کی خبردی اورابتدامیں تینوں خواتین کی موت کی وجہ گھرمیں گیس بھرنےکوقراردیاگیا۔ اس کےعلاوہ پولیس حکام نےیہ بھی کہاکہ ممکن ہےموت کوئی زہریلی شےکھانےسےہوئی ہو۔ تاہم پولیس کوحیرت کاجھٹکااس وقت لگاجب پوسٹمارٹم میں یہ پتاچلاکہ ایک خاتون کی لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو دن پرانی ہے۔

گھر سےبےہوشی کی حالت میں ملنےوالےاقبال کےبیٹے یاسین سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ بھی بیان دینےکی بجائےآئیں بائیں شائیں کرنےلگا۔ پولیس نےمعاملہ مشکوک قرار دیکر گھر کے سربراہ اقبال اور ان کے بیٹے یاسین کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے دوران تفتیش یہ چیز بھی سامنے آئی کہ گھر کا سربراہ محمد اقبال مبینہ طور پر جادو ٹونے کا کام بھی کرتا ہے۔ متاثرہ فیملی نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا قرض لیا ہوا ہے، گھر اور ایک گاڑی بھی کرائے پر لی ہوئی ہے۔ یاسین پراپرٹی کا کام کرتا ہے۔ مزیدتفتیش جاری ہے۔

امریکامیں گرفتارشخص پاکستانی نہیں افغانی نکلا

تین روزپہلےگلشن اقبال کےفلیٹ سےماں بیٹی اوربہوکی لاشیں ملی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …