Home / پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کیلئےتیار

پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کیلئےتیار

PTI ready for reconciliation

Thursday, 11 December 2025 | Web Desk

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت پرتیارہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکی ذرائع کےحوالےسےخبرکےمطابق، پی ٹی آئی ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اوراس مقصدکیلئےپیپلز پارٹی سے رابطہ کیاجائےگا۔

خبرکےمطابق، رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکرہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جائےگی۔

پی ٹی آئی کی بقاایم کیوایم ماڈل میں ہے

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی کانفرنس کوبلانےکامقصد سیاسی ڈائیلاگ کے لیے راستہ نکالناہے۔ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے مذاکرات کے لیےعمران خان سے ملاقات کی شرط رکھی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …