Home / پاکستان کولوٹنےوالوں کودبئی،لندن میں پناہ نہیں ملےگی

پاکستان کولوٹنےوالوں کودبئی،لندن میں پناہ نہیں ملےگی

NAB chairman warning

Thursday, 11 December 2025 | Web Desk

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈنذیراحمدکہتےہیں پاکستان کولوٹنےوالوں کےلیےاب لندن اور دوبئی سیف زون نہیں رہیں گے۔

انسدادبدعنوانی کےعالمی دن پرنیب راولپنڈی کےزیراہتمام واک کااہتمام کیاگیا ۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چئیرمین نیب کاکہناتھاہم نےپاکستان سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔۔ ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کربیرون ممالک سے لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، انہوں نے کہاپاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف ہیونز نہیں رہیں گے۔

، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نےکہا پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …